پاکستان کا آلودہ ترین ملکوں کی درجہ بندی میں دوسرا نمبر
لاہور: جے ٹی این پی کے نیوز: پاکستان کا آلودہ ترین ملکوں
پاکستان دنیا میں آلودہ ترین ملکوں کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔
دنیا میں فضائی آلودگی، آب و ہوا کی تبدیلی، شدید گرمی کی لہر، پانی کی قلت سمیت دیگر ماحولیاتی خطروں کا بڑے پیمانے پر سامنا کرنے والے 100 بڑے شہروں میں سے 99 جنوبی ایشیائی خطے میں واقع ہیں۔
پڑھیں : لاہورکی فضا سموگ کی لپیٹ میں، آلودگی بھی بڑھ گئی
ایئر کوالٹی انڈیکس کے اعتبار سے دنیا میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے
جبکہ کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت قرار دیدیا گیا ہے۔
154 ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ کراچی دنیا کی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آ گیا ہے
جبکہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 272 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 154 سے 200 درجے تک آلودگی مضرصحت،
201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرصحت اور 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
پاکستان کا آلودہ ترین ملکوں
= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں