پاکستان میں مولا علیؑ کے طرز حکمرانی کو رول ماڈل بنانا ناگزیز، زہرہ نقوی

لاہور:جے ٹی این پی کے نیوز: پاکستان میں مولا علیؑ کے طرز

سابق رکن پنجاب اسمبلی و مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سابق مرکزی سیکرٹری جنرل سیدہ زہرہ نقوی نے کہا ہے حکمرانوں کو طرزِ حکمرانی مولا علی علیہ السلام سے سیکھنی چاہیے، حضرت علیؑ کا طرزِ حکمرانی پوری دنیا کیلئے رول ماڈل ہے، آپؑ کی حکومت روئے زمین پر بہترین حکومت تھی، انہوں نے اعلیٰ مناصب پر اہل لوگوں کو تعینات کر کے میرٹ کو تقویت دی اور ہر ایک کو اس کا حق دیا اور باغیانہ سازشوں کو بہترین حکمت عملی سے ناکام بنایا۔

مولاعلیؑ تاریخ انسانی کی واحد شخصیت جنہوں اپنی زندگی میں اپنی کامیابی کا اعلان کیا

سابق رکن پنجاب اسمبلی و مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین

کی سابق مرکزی سیکرٹری جنرل سیدہ زہرہ نقوی نے ان خیالات

کا اظہار یوم ولادت باسعادت حضرت علی ابن ابی طالب علیہ

السلام کے موقع کیا، انہوں نے مزید کہا کہ آج مملکت پاکستان

میں حکمرانوں کو حضرت علی علیہ السلام کی حکومت کو رول

ماڈل بنانے کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ ملک خداداد پاکستان اور

اس میں بسنے والے مسلمان اس وقت جن حالات سے دوچار ہیں

ان کا حل حضرت علی علیہ السلام کی طرزِ حکمرانی میں پنہاں ہے۔

تخلیق آدم علیہ السلام سے آج تک جتنے بھی توحید پرست اس دنیا

میں آئے وہ آخرت کی زندگی کی کامیابی کی اُمید لئے اس جہان فانی

سے کوچ کر گئے، مگر مولائے کائنات امام علی علیہ السلام تاریخ

انسانی کی واحد شخصیت ہیں جو اپنی زندگی میں ہی خدائے بزرگ

و برتر کی قسم کھا کر اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے ’ ’فزت و رب الکعبة ‘ کی صدا بلند کرتے نظر آئے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پاکستان میں مولا علیؑ کے طرز

پڑھیں : پنجاب بھر سے تازہ ترین اور اہم ( == خبریں == )

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: