پاکستان میں بھی فضائی ٹیکسی کی سہولت جلد میسر ہو گی،تیاریاں مکمل

کراچی: پاکستان میں بھی فضائی ٹیکسی کی

پاکستان میں پہلی ہوائی ٹیکسی متعارف کروانے کے حوالے سے نجی کمپنی اسکائی ونگز ایوی ایشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، اہل پاکستان کو جلد ہی یہ سہولت میسر ہو گی۔ اسکائی ونگز ایوی ایشن کی جانب سے عنقریب مہیا کی جانے والی یہ ہوائی ٹیکسی کی بکنگ آن لائن ہو گی۔

کمپنی کا ڈی اے 40 ڈائمنڈ سیریز ماڈل کے جہاز کا لیز پر معاہدہ ہو گیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں کمپنی کے سربراہ عمران اسلم نے بتایا کہ ڈی اے 40 ڈائمنڈ

سیریز ماڈل کے جہاز کا لیز پر معاہدہ ہو گیا ہے، جس کے بعد ایریل ٹور سروس کیلئے استعمال ہونے

والا جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔ ایک انجن پر مشتمل جہاز میں بیک وقت چار مسافروں کے بیٹھنے کی

گنجائش ہو گی۔ ایریل ٹور کے ذریعے ہنگامی طور پر کراچی سے دیہی سندھ اور بلوچستان کے دور

افتادہ علاقوں تک سروس حاصل کی جا سکے گی۔ عمران اسلم خان کے مطابق جہاز جرمن ساختہ ہے

جو 2000 فٹ کی بلندی پر 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

گوادر کا سفر پونے تین، نوابشاہ کا سوا گھنٹے میں ممکن ہو گا

طیارے کی سروس حاصل کرنے کے لیے ایپ متعارف کروائی جائے گی۔ فضائی ٹیکسی کے ذریعے

گوادر کا سفر پونے تین گھنٹے جبکہ نواب شاہ سوا گھنٹے میں ممکن ہو سکے گا، اسکائی ونگز ایمبولینس

سروس، ون ڈے پائلٹ اور ہوا بازوں کی تربیت پہلے سے کر رہا ہے، اس منفرد سروس کے ذریعے

انتہائی قلیل وقت میں کوئی بھی یہ خدمات حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طیارہ جیٹ فیول

ون کے ذریعے ایک بارری فیولنگ کے ذریعے 11 گھنٹے مسلسل اڑان بھر سکتا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پاکستان میں بھی فضائی ٹیکسی کی ، پاکستان میں بھی فضائی ٹیکسی کی ،

===> معیشت و کاروبار کی مزید اہم خبریں (== پڑھیں ==)

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: