پاکستان فٹبال گولڈن ایج پروموشن کی جانب سے بچوں میں فٹبال سامان تقسیم

سپورٹس نیوز/ پاکستان فٹبال گولڈن ایج

پاکستان فٹبال گولڈن ایج پروموشن کی جانب سے ملک بھر اور خیبرپختونخوا کےدیگر اضلاع کی طرح ڈسٹرکٹ نوشہرہ

کے علاقہ رسالپور میں قائم پی اے ایف صغیر فٹبال اکیڈمی میں زیر تربیت کم عمر بچوں میں فٹبال سامان تقسیم کیا گیا۔

یہ سامان گزشتہ روز پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان فٹ بال گولڈن ایج پروموشن کے صوبائی کوآرڈی نیٹر

کیپٹن (ر) ارشد خان نے اکیڈمی کے بچوں کو فراہم کردی۔اس موقع پرسابق فٹبالر و مذکورہ اکیڈمی کے کوچ صغیر احمد

بلا سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھے۔

اس موقع ہر قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کیپٹن (ر) ارشد نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ بھی دی۔

کیپٹن ارشد نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کے فضل سے خیبرپختونخوا ٹیلنٹ

کے لحاظ سے زرخیز خطہ ہےاس دھرتی نے مختلف ادوار میں باصلاحیت فٹبال کھلاڑیوں کو

جنم دیا ہے جنہوں نے دنیائے فٹبال پر ایک طویل عرصہ حکمرانی کی ہے۔اور انشاء اللہ اج کے

یہی بچے بھی مستقبل کے بڑے نامی گرامی کھلاڑی بن کر دنیا میں پاکستان کانام روشن کرینگے۔

ارشد خان نے کہاکہ اکیڈمیوں میں زیر تربیت بچوں کی رہنمائی اور بہترین سہولیات فراہم کرنا ہم

سب کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہیں اور اللہ کے فضل سے اپنی ان ذمہ داریوں کو ہم احسن

طریقے سے نبھانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے بچوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے

کھیل و ٹریننگ پرخصوصی توجہ دیں۔انشاء اللہ کم عمر باصلاحیت کھلاڑیوں کو پاکستان فٹبال

گولڈن ایج پروموشن کےپلیٹ فارم سے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں  بھیجا جائے گا۔ اس موقع پرپی

اے ایف صغیر فٹبال اکیڈمی رسالپور کے کوچ صغیر احمد بلانے بھی خطاب کیا اور فٹبال سامان

مہیا کرنے ہر کیپٹن ارشد کا شکریہ ادا کیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

پاکستان فٹبال گولڈن ایج

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

Ghani Ur Rehman

غنی الرحمان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سپورٹس رپورٹر ہیں۔ کھیلوں سے متعلق کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت سپورٹس رپورٹر خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: