75 لاکھ لیٹرز یومیہ پیداواری صلاحیت والی پاکستان ریفائنری لمیٹڈ بند ہوگئی

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ بند

اسلام آباد (این این آئی)75 لاکھ لیٹرز یومیہ پیداواری صلاحیت والی پاکستان ریفائنری لمیٹڈ بندہوگئی۔پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے مطابق بجلی گھروں نے فرنس آئل کی خریداری روک دی جس کی وجہ سے آئل اسٹوریج بھر گئے اور 75 لاکھ لیٹرز یومیہ پیداواری صلاحیت والی پاکستان ریفائنری بند کردی گئی ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق ریفائنری مزید چلاتے تو تیل ضائع کرنا پڑتا ،حکومت کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔اس کے علاوہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو خط لکھ کر آپریشن بند کرنے سے آگاہ کردیا۔ملک میں کام کرنے والی 5 ریفائنریز میں سے ایک پی آر ایل کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا کہ ریفائنری صورتحال بہتر ہونے تک بند رہے گی۔

پی آر ایل کے ایک سینئر ایگزیکٹو نے بتایا کہ کمپنی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہونے پر اپنا آپریشن بند کرنے پر مجبور ہوگئی۔انہوکںنے کہاکہ یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی کہ جب انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) نے ایندھن لینے سے انکار کردیا جن کے پاس ہنگامی حالات کا بھی ذخیرہ ہے۔

شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر عہدیدار نے بتایا کہ چونکہ پاور سیکٹر مقامی ریفائنریز سے ایندھن نہیں لے رہا اس وجہ سے تقریباً سب کے پاس ذخیرہ کرنے کی گنجائش محدود ہورہی ہے اور بتدریج مزید پیداوار بند کی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ کرایے کے ذخیرے کی بہت لاگت ہے اس لیے کوئی اس میں دلچسپی نہیں رکھتا سوائے اس کمپنی کے جس کا ایندھن تیل برآمد کرنے کا ارادہ ہو۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پاور ڈویژن نے پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے مقامی ریفائنریز کے خرچ پر بھاری مقدار میں ریفائنڈ تیل درآمد کرنے کے ساتھ معاملات میں گڑبڑ کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کے مطابق ان کے پاس پی ایس او کو ادا کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں کیوں کہ انہیں ان کے واجبات نہیں دیے گئے

چنانچہ پی ایس او انہیں تیل کی فراہمی سے گریزاں تھا۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ اگر اس مسئلے کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو آئندہ 15 روز میں تمام ریفائنریز بند ہوجائیں گی۔رواں ماہ کے اوائل میں آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ایک خط میں خبردار کیا گیا تھا کہ اگر بجلی کی پیداواری کمپنیوں اور آئی پی پیز کی جانب سے پروسیسڈ ایندھن اٹھانے میں ناکامی پر ریفائنریز خام تیل کی پروسیسنگ کم کرنے پر مجبور ہوگئیں تو پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوسکتی ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیزخسارے کے حجم کو درآمد کرنے سے پہلے ریفائنری سے تیار شدہ مصنوعات استعمال کرتی ہیں تاہم بجلی کی پیداواری کمپنیوں اور آئی پی پیز نے وعدہ کی گئی مقدار نہیں اٹھائی جس کی وجہ سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذخیرے میں اسٹاک جمع ہوگیا۔

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ بند

ویسٹ انڈیزدوسرا ٹی 20بھی ہار گیا، پاکستان نے سیریز جیت لی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: