پاکستان دنیا کا خطرناک ترین ملک، ایٹمی پروگرام بھی بے قاعدہ، بائیڈن

واشنگٹن (جے ٹی این پی کے) پاکستان دنیا کا خطرناک ترین ملک

امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی سے خطاب میں پاکستان کو خطرناک ترین ملک قرار دیتے ہوئے نیالزام لگاد یا۔

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی کوئی ترتیب نہیں، یہ بے قاعدہ ہے اور اسے کوئی بھی استعمال کر سکتا ہے کا خدشہ ہے ۔

تقریب کے دوران صدر جوبائیڈن نے روس اور چین کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کا حوالہ دیااورمزید کہا دنیا تیزی سے بدل رہی ہے،

اور یہ قابو سے باہر ہے، یہ کسی ایک فرد یا ایک قوم کی وجہ سے نہیں،پاکستان کے جوہری ہتھیار میں کوئی باضابطگی اور ہم آہنگی نہیں۔

امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کا جوہری پھیلاؤ خطرناک تخریبی عمل

امریکی صدر نے مزیدکہا چینی صدر کو معلوم ہے کہ انہیں کیا چاہیے لیکن ان کیساتھ بے شمار مسائل ہیں۔

روس میں کیا ہورہا ہے اور دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک پاکستان میں کیا ہورہا ہے اور امریکہ کو کس طرح اس سب کو دیکھنا اور ہینڈل کرنا ہے یہ اہم ہے۔

بہت کچھ ہورہا ہے لیکن اس میں امریکہ کیلئے مواقع بھی ہیں کہ وہ صورتحال کو تبدیل کرسکے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاس کی ویب سائٹ پر شائع ہونیوالے خطاب کی ایک نقل میں جس میں بائیڈن کے حوالے سے کہا گیا کہ امریکی صدر نے یہ بیان عالمی سطح پر بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال کے تناظر میں دیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور ممالک اپنے اتحاد پر نظر ثانی کر رہے ہیں اور اس معاملے کی سچائی یہ ہے کہ میں حقیقی طور پر اس پر یقین رکھتا ہوں کہ دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے۔

یہ کوئی مذاق نہیں۔امریکی صدر نے کہا یہاں تک کہ ہمارے دشمن بھی یہ جاننے کیلئے

ہماری طرف دیکھ رہے ہیں کہ ہم اسے کس طرح سمجھتے ہیں۔

ہم کیا کرتے ہیں۔جوبائیڈن نے کہا بہت کچھ دا ئوپر لگا ہوا ہے۔

امریکی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کے پاس دنیا کو ایسی جگہ پر لے جانے کی

صلاحیت ہے جو پہلے کبھی نہیں تھی۔

امریکی صدر نے کہا کیا آپ نے کبھی سوچا کیوبن میزائل بحران کے بعد سے آپ کے پاس

ایسا روسی رہنما ہوگا جو ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دیگا۔

جس سے صرف 3 سے 4ہزار لوگ قتل ہونگے اور ایک نقطہ نظر تک محدود ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا ہم اسے کیسے سنبھالیں گے؟

روس میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے مقابلے میں ہم اسے کیسے سنبھالیں گے؟

پاکستان جس کے پاس کسی اتحاد کے بغیر جوہری ہتھیار ہیں میرے خیال میں وہ دنیا کے

خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

قبل ازیں بدھ کی شام جاری ہونیوالی 48 صفحات پر مشتمل اس دستاویز میں جنوبی اور

وسطی ایشیائی خطے میں دہشت گردی اور دیگر جیو اسٹریٹجک خطرات کا ذکر ہے۔

تاہم ماضی قریب کے برعکس اس میں ان خطرات سے نمٹنے کیلئے درکار اتحادی کے طور پر

پاکستان کا نام نہیں لیا گیا۔ 2021کے حکمت عملی پیپر سے بھی پاکستان کا نام غائب تھا۔
جو بائیڈن

پاکستان دنیا کا خطرناک ترین ملک

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: