پاکستان تحریک انصاف: این سی 33 گھنٹہ گھر پشاور کی 25 رکنی کابینہ تشکیل
تازہ ترین / پاکستان تحریک انصاف: این
پاکستان تحریک انصاف سٹی میٹرو پولیٹن پشاور نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی اور سٹی میٹرو پولیٹن پشاور کے صدور کی منظوری سے این سی 33 گھنٹہ گھر کی 25 رکنی کابینہ کی نامزدگی کردی ہے ،
25 رکنی کابینہ کے عہدے ۔،
کابینہ کا ایک صدر، ایک جنرل سیکرٹری ، ایک ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، دو سینئر نائب صدور، چار وائس نائب صدور، دو ڈپٹی جنرل سیکرٹریز، چار جوائنٹ سیکرٹریز ،ایک انفارمیشن سیکرٹری ، ایک پبلیسٹی سیکرٹری ، ایک لیگل افیئر سیکرٹری، ایک ٹریڈز سیکرٹری ،ایک ای ایم سی ریپریذینٹیٹو، ایک سیکرٹری فنانس، ایک سیکرٹری لیبر، ایک سیکرٹری یوتھ اور ایک سیکرٹری ویمن پر مشتمل ہے۔
این سی 33 گھنٹہ گھر کی کابینہ میں شامل ممبران اور ان کے عہدوں کی تفصیل
نامزد کردہ کابینہ میں ربنواز اعوان کو صدر، سید عباس شاہ اور ملک حماد اعوان کو سینئر نائب صدور،
ابوبکر، انیس الحق، محمد اظہر (مون) سید مزمل شاہ کو نائب صدور، مقصود رضا کو جنرل سیکرٹری،
فرحان وزیر کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، زین اور محمد وسیم کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری، حارث، رضوان خان، محمد سہیل اور
عدنان حنیف کوجوائنٹ سیکرٹری، حسنین قریشی کوانفارمیشن سیکرٹری ،کامران خان کو پبلیسٹی سیکرٹری، ایڈووکیٹ حلیم شیرازی کو لیگل افیئر سیکرٹری،
شبیر خان کوٹریڈز سیکرٹری، عثمان عمر کو نمائندہ ای ایم سی، اسامہ خٹک کوویلفیئر سیکرٹری، شاکر اللہ کو سیکرٹری فنانس،
احمد نصیر کو سیکرٹری لیبر، محمد نور کو سیکرٹری یوتھ اور فرخندہ یاسمین کو سیکرٹری ویمن کے عہدے دیئےگئے ہیں۔
عہدیداروں کو فوری جنرل سیکرٹری گور گٹھڑی سرکل رپورٹ کرنے کی ہدایت
پاکستان تحریک انصاف سٹی میٹرو پولیٹن پشاور کے جاری کردہ پریس ریلیز میں این سی 33 گھنٹہ گھر پشاور کے لئے نامزد کردہ کیبنٹ کے ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر جنرل سیکرٹری گورگٹھڑی سرکل کو رپورٹ کریں، جہاں انہیں پارٹی الیکشن کی پالیسی کے مطابق ان کی متعلقہ نیبر ہڈز کونسل میں ڈیوٹیاں تفویض کی جائیں گی۔
گھنٹہ گھر پشاور سے نامزد ہونیوالے صدر کا مختصر تعارف
صوبائی دارالحکومت پشاور کا دل کہلانے والے قدیمی مقام گھنٹہ گھر این سی 33 سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدر ربنواز اعوان کی رہائش بھی گھنٹہ گھر سے ملحقہ محلے کے شروع والا پہلا گھر ہے ، نوجوان ربنواز اعوان پارٹی اور اندرونِ شہر کے سماجی و شہری حلقوں میں اچھی شہرت کے حامل پی ٹی آئی کے سرگرم محترک کارکن ہیں اور بلدیاتی انتخابات کے دوران انکی خدمات کے اعتراف میں یوسی 15 کے عوام نے ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ
= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں
پاکستان تحریک انصاف: این