پاکستان بھر میں جان بچانے والی 131 ادویات کی شدید قلت
اسلام آباد: جے ٹی این پی کے نیوز: پاکستان بھر میں جان بچانے والی
پاکستان کو جہاں معاشی و سیاسی حوالے سے کئی ایک چلینجز درپیش ہیں ایسے میں ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات سمیت کئی ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، اس ضمن میں وفاقی وزارت صحت کے حکام نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو خط لکھ آگاہ کر دیا ہے۔
ڈریپ نے پیراسیٹامول کی نئی قیمت مقرر کر دی
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی مارکیٹوں میں عدم دستیاب ادویات زیادہ تر ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پورے ملک میں 131 ضروری ادویات میسر نہیں۔
وزارت صحت نے خط میں درخواست کی ہے کہ ادویات کی بلا تعطل سپلائی کے اقدامات کیے جائیں،
اکثر ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں کے تنازعے پر پیداوار بند کر دی ہے۔
ڈریپ حکام نے بتایا ہے کہ ناپید ہونے والی اکثر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے ڈریپ نے سفارش کر رکھی ہے۔
ادویات کی عدم دستیابی کے معاملے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
دوسری طرف ملک بھر میں ادویات کی شدید قلت کے باعث ہسپتالوں
میں زیر علاج مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
عوامی حلقوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
پاکستان بھر میں جان بچانے والی،
= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں
پڑھیں : ۔۔۔۔ صحت ، علاج معالجہ اور بیماریوں سے متعلق (== خبریں==)