فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا

نیویارک (جے ٹی این پی کے) پاکستان آؤٹ لک مستحکم سے منفی

ملک میں سیاسی عدم استحکام کے باعث امریکی ریٹنگز ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم

سے منفی کردیا۔فچ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بڑھتے سیاسی عدم استحکام، کمزورحکومتی اتحاد

اور جلد الیکشن کو آؤٹ لک بدلنے کا سبب بتایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق منفی ریٹنگ پاکستان کی سال

2022 کے آغاز سے بگڑتی لیکوڈٹی اور بیرونی فنڈنگ صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔فچ کی رپورٹ

میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے پر عملدرآمد اور جون 2023 کے بعد فنڈنگ کا حصول مشکل نظر

آتا ہے جبکہ زرمبادلہ ذخائر پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث دباؤ ہے۔مالی سال 2022 میں کرنٹ

اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب ڈالررہا اور آئندہ مالی سال یہ خسارہ 10 ارب ڈالر رہنے کے اندازے ہیں۔

فچ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہیکہ مہنگے ایندھن کے سبب مہنگائی کی شرح بلند رہے گی۔

جون 2023 کے بعد فنڈنگ کا حصول مشکل نظر آتا ہے جبکہ زرمبادلہ ذخائر پر کرنٹ اکاؤنٹ

خسارے کے باعث دباؤ ہے۔

پاکستان آؤٹ لک مستحکم سے منفی

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: