پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ (کل) سے شروع ہوگا

کراچی (جے ٹی این پی کے) پاکستان آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ میچ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ (کل)سے کراچی میں شروع ہوگا ،

دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا ۔

اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کْل 25 ٹیسٹ سیریز کھیلی جاچکی ہیں

جس میں سے 13 آسٹریلیا نے اور 7پاکستان نے جیتیں۔

دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان میں مدمقابل آئی تھیں،

جہاں مارک ٹیلر کی زیرقیادت مہمان ٹیم نے سیریزمیں 1ـ0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

یو اے ای میں کھیلی گئی آخری ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے سرفراز احمد کی زیرقیادت2018 میں اپنی ہوم سیریز 1ـ0 سے جیتی تھی۔

اگلے سال پاکستان آسٹریلیا پہنچا تو وہاں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا نے 2ـ0 سے فتح سمیٹی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان وسرا میچ 12 مارچ سے کراچی شروع ہوگا،

آخری ٹیسٹ کی میزبانی 21 مارچ سے لاہور کریگا۔

آسٹریلین ٹیسٹ اسکواڈ میں پیٹ کمنز (کپتان)، ایشٹن ایگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹیوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مارنس لوباشانے، نیتھن لیون، مچل مارش، مائیکل نیسر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں.

جبکہ آسٹریلیا کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ایرون فنچ (کپتان)، شان ایبٹ، ایشٹن اگر، جیسن بیرنڈورف، الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش، بین میک ڈرموٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو سومی ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا شامل ہیں

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ میچ

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: