پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات مکمل ، معاہدہ جلد متوقع
اسلام آباد: جے ٹی این پی کے نیوز: پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات مکمل
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے مابین جاری نویں جائزہ مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں، مذاکرات میں ایکشنز اور پیشگی اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے، آئی ایم ایف مشن نے سٹاف لیول معاہدے کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے، واشنگٹن سے منظوری کے بعد سٹاف لیول معاہدہ ہو گا، سٹاف لیول ایگریمنٹ آئندہ چند دنوں میں ہونے کی توقع ہے، عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کا وفد آج واپس روانہ ہو جائیگا، وفد 31 جنوری کو پاکستان آیا تھا جہاں انہوں نے 10 روز تک پاکستانی حکام سے تفصیل کیساتھ مذاکرات کیے۔
عوام ہو جائیں مہنگائی کیلیے تیار، پاکستان نے آئی ایم ایف کو بڑی یقین دھانی کروا دی
سیکرٹری وزارت خزانہ حامد شیخ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گذشتہ روز سٹاف لیول کے مذاکرات میں ایکشنز اور پیشگی اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایم ایف مشن نے سٹاف لیول معاہدے کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے۔
واشنگٹن سے منظوری کے بعد سٹاف لیول معاہدہ ہو گا، سٹاف لیول ایگریمنٹ آئندہ چند دنوں میں ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے بتایا پاکستان اور آئی ایم ایف میں تقریباً تمام چیزوں پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
کچھ نکات پر اختلاف ہے اور ان نکات پر فیصلہ کرنا آئی ایم ایف کے وفد کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔
سیکرٹری وزارت خزانہ نے بتایا آئی ایم ایف کیساتھ پیشگی اقدامات کرنے پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔
آئی ایم ایف نے ایم ای ایف پی کی دستاویز دیدی ہے،
جلد سٹاف لیول معاہدہ طے پانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے بیرونی ذرائع آمدن کی تصدیق کر لی ہے، قرض معاہدہ جلد طے پا جائیگا۔
انہوں نے مزید کہا آئی ایم ایف مشن واشنگٹن سے منظوری کے بعد پاکستان کیساتھ معاہدے کے حوالے سے تفصیلی بیان جاری کریگا۔
پیٹرول کی قیمت بڑھاو اور قرض لو ، آئی ایم ایف
یاد رہے اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار میڈیا پر آ کر معاہدے کی تفصیلات شیئر کریں گے۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں غریب عوام پر مزید ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بجلی اور گیس کے بلوں میں غریب طبقے کیلئے سبسڈی برقرار رہے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو ہدایت کی
تھی کہ معاہدے کے بعد غریب طبقے پر کوئی بوجھ نہ پڑے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں اشرفیہ پر مزید ٹیکس لگائے جانے کا کہا گیا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات مکمل
= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں