پاکستان آئیگا، بھارت نہیں جائیگا،آکاش چوپڑا،ایشیا کپ بغیرانڈیا ممکن، یونس خان

نئی دہلی/لاہور:جے ٹی این پی کے نیوز: پاکستان آئیگا، بھارت نہیں جائیگا

سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر سربراہ ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی ) نے کہہ دیا کہ

بھارت ایشیاء کپ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا تو یہ ایک حقیقت ہے۔ جبکہ پاکستان کے سب سے کامیاب

ٹیسٹ بیٹر یونس خان نے کہا ہے کہ ایشیا کپ 2023ء بھارت کے بغیر بھی ہو سکتا ہے۔

ایشیا کپ میگا ایونٹ کے مقابلے بہت چھوٹا، سابق بھارتی کرکٹر

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بھارت میں ون ڈے ورلڈ کپ میں

شرکت نہ کرنے کے ممکنہ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے آکاش چوپڑہ

نے کہا ایشیا کپ میگا ایونٹ کے مقابلے بہت چھوٹا ایونٹ ہے اور ورلڈ کپ

چھوڑنے کا مطلب آئی سی سی سے حاصل ہونیوالی بڑی رقم کو چھوڑ دینا ہے۔

پاکستان کا ردعمل سنجیدگی سے نہیں لے رہا

آکاش چوپڑا نے کہا میں لکھ کر دے سکتا ہوں کہ پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے ضرور آئے گا

اور بھارت پاکستان نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ردعمل کو سنجیدگی سے

نہیں لے رہا، مجھے لگتا ہے ایشیا کپ 2023ء کا انعقاد ایک نیوٹرل مقام پر ہوگا۔

سابق کرکٹر نے بھارت کو ایشین کرکٹ کونسل کا بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا بی سی سی آئی واحد بورڈ ہے

جو ایشیا کپ کی حاصل ہونے والی رقم نہیں لیتا، بلکہ دیگر ممالک میں تقسیم کر دیتا ہے۔

پاکستان کو اپنے موقف کے لیے ڈٹ جانا چاہیے، یونس خان

پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ بیٹر یونس خان نے سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا کے دعوے پر اپنے ردعمل کا اظہار

کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ 2023 ء بھارت کے بغیر بھی ہو سکتا ہے، پاکستان کو اپنے موقف کے لیے ڈٹ جانا چاہیے۔

اس سے قبل بھی یونس خان نے ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو

کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایشیا کپ کا مقام پاکستان سے تبدیل کیا

جاتا ہے تو پاکستان کو خود یہ ٹورنامنٹ کھیلنے سے گریز کرنا چاہیے،

اگر بھارت پاکستان نہیں آنا چاہتا تو یہ ان کی مرضی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پاکستان آئیگا، بھارت نہیں جائیگا ، پاکستان آئیگا، بھارت نہیں جائیگا ، پاکستان آئیگا، بھارت نہیں جائیگا

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

Ghani Ur Rehman

غنی الرحمان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سپورٹس رپورٹر ہیں۔ کھیلوں سے متعلق کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت سپورٹس رپورٹر خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: