پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کا قتل اور انصاف ۔۔،

کرائمز اینڈ کورٹس/ پاکستانی نژاد امریکی خاتون

پاکستان میں ایک ملزم کیجانب سے اپنی بیوی کو امریکہ سے بلایا اور انکے پاکستان آنے پر انہیں بے رحمی سے

قتل کرنیکے بعد خاتون کی لاش کی بے حرمتی بھی کی گئی وجوہات اربوں روپے مالیت کی جائیداد بتائی گئی

اور ملزم شوہر نے اپنی بیوی کو پراپرٹی کے حوالے سے چلے آنے والے تنازعات کو طے کرنیکے بہانے

پاکستان بلایا تاہم گزشتہ روز شوہر کی جانب سے قتل کی جانیوالی خاتون کے کیس میں ایک بڑا فیصلہ سامنے

آیا ہے اور یہ فیصلہ عدالت کی جانب سے حکم کیا گیا ہے۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی کی عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے

قتل کے مرکزی ملزم سابق شوہر کو سزائے موت سنا دی۔

عدالت نے مجرم کو اغوا کے جرم میں 10 سال قید اور جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ مقتولہ کے سابق سسر حریت اللہ اور ملازم سلطان کو لاش کی بےحرمتی پر 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ملزم رشید اور زاہدہ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا گیا۔

وجیہہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے وقت امریکی سفارت خانہ کے 4 سینئر اہلکار اور ایف بی آئی ٹیم بھی عدالت میں موجود تھی۔ امریکی ایف بی آئی افسر نے فیصلے کو بہترین قرار دیا۔

ملزم رضوان حبیب نے اپنی سابقہ بیوی وجیہہ سواتی کو اربوں روپے مالیت کی جائیداد کا جھگڑا طے کرنے کے بہانے پاکستان بلا کر قتل کر دیا تھا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: