تازہ ترینشوبز،فیشن

پاکستانی شوبز ستارے رفیع خاور المعروف ’’ننھا‘‘ اور ’’طاہرہ نقوی‘‘

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لاہور: پاکستانی شوبز ستارے رفیع خاور

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار رفیع خاور المعروف ننھا کی 37 ویں اور پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف ادکارہ طاہرہ نقوی کی41 ویں برسی آج 2 جون بروز جمعہ منائی جا رہی ہیں۔ مزاحیہ اداکار رفیع خاور المعروف ننھا اور اداکارہ طاہرہ نقوی کے اہل خانہ، رشتہ دار دوست احباب، شوبز انڈسٹری اور مداحوں کی جانب سے مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن و فاتحہ خوانی کی محافل جبکہ خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

الف نون اور سالا صاحب سے شہرت پانے والے ننھا کا آج بھی دلوں پر راج

تفصیلات کے مطابق دو عشروں تک لاکھوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ملک

کے ممتاز کامیڈین رفیع خاورعرف ننھا نے پی ٹی وی کے معروف ڈرامے ” الف نون “ سے شہرت

حاصل کی، انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1966ء میں فلم ” وطن کا سپاہی “ سے کیا معروف

پاکستانی فلم ” دبئی چلو “ نے ننھا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا، ان کی دیگر یادگار فلموں میں

سوہرا تے جوائی، سالا صاحب، نوکر تے مالک، نمک حلال، تیری میری اک مرضی، مہندی و دیگر

قابل ذکر ہیں۔ ننھا کی ٹائٹل رول پر مشتمل فلم سالا صاحب لاہور میں 300 ہفتے تک زیر نمائش رہی

جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ رفیع خاور ننھا اور نگیلا کی فلمی جوڑی کو شائقین نے بے پناہ پزیرائی بخشی

جبکہ فلمی ہیروئین میں ممتاز، انجمن، مسرت شاہین، رانی، دردانہ رحمان اور نازلی پسند کی جاتی تھیں۔

عشروں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں نانٹنے والے کی زندگی کا درد ناک ڈارپ سین

ننھا کی بطور ہیرو اور کامیڈین سب سے زیادہ پسند کی جانیوالی جوڑی نازلی کیساتھ تھی۔ ننھا 2 جون

1986 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ننھا پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک معتبر نام تھا جس نے اپنے

مخصوص مزاحیہ انداز میں فلمی دنیا میں ایک اہم مقام حاصل کیا جو کہ فلم بینوں کو ہمیشہ یاد رہے گا،

انہوں نے زندگی بھر لوگوں میں خوشیاں اور مسکراہٹیں بانٹیں، جبکہ ان کی اپنی زندگی کا ڈراپ سین

انتہائی درد ناک تھا۔

ڈرامہ وارث سے شہرت حاصل کرنیوالی طاہرہ نقوی مداحوں کو آج بھی یاد

پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف ٹی وی آرٹسٹ طاہرہ نقوی 20 اگست 1956ء کو ڈسکہ میں پیدا ہوئیں،

انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا، بعد میں انہوں نے ٹیلی ویژن پر اپنی ا داکاری

کے جوہر دکھائے، انہیں معروف پی ٹی وی ڈرامہ ” وارث “ سے بے پناہ شہرے حاصل ہوئی۔ طاہرہ نقوی

نے دو فلموں میں بھی بطور معاون ہیروئین کام کیا، جن میں ’’ بدلتے موسم ‘‘ اور ’’ میاں بیوی راضی ‘‘ شامل

ہیں، مذکورہ فلموں میں طاہرہ نقوی کے ساتھ آصف رضا میر اور آغا سکندر نے کام کیا تھا۔ طاہرہ نقوی

نے بیس برس تک ٹیلی ویژن پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، وہ 2 جون 1982ء کو کینسر کے مرض

کا شکار ہو کر خالق حقیقی سے جا ملیں۔ حق دونوں مرحومین کی مغفرت فرمائے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پاکستانی شوبز ستارے رفیع خاور , پاکستانی شوبز ستارے رفیع خاور , پاکستانی شوبز ستارے رفیع خاور

= پڑھیں = ادب ،شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے