پاکستانی شوبز ستاروں کا ہیلووین منانا افسوسناک ہے، نور بخاری

کراچی (جے ٹی این پی کے) پاکستانی شوبز ستاروں کا ہیلووین منانا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے غیر تہذیبی و ثقافتی تقریبات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔

انسٹاگرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے نور بخاری نے ہیلووین کو غیر تہذیبی و ثقافتی کہتے ہوئے اسے منانے والوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’جتنا پاکستانیوں نے ہیلووین کو منایا ہے، وہ کافی تشویشناک ہے۔

یہ ہماری تہذیب و ثقافت کا حصّہ بنتا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی میں ہونے والی ہیلووین پارٹی میں شوبز انڈسٹری کی کئی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

ہیلووین پارٹی کی تقریب سے وائرل ہونے والی تصاویر میں یاور اقبال کو بشریٰ بی بی کے گیٹ اپ پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


یار رہے پاکستانی میزبان متھیرا بھی اداکار یاور اقبال کی جانب سے ہیلووین کے موقع پر

پردے کا گیٹ اپ کرنے پر غصے کا اظہارکر چکی ہیں ۔

ہیلووین انگریزوں کے ایک روایتی تہوار کی سی حیثیت رکھتا ہے،

ہر سال کی 31 اکتوبر کو دنیا بھر میں اسے منانے والے افراد ڈراؤنے گیٹ اپ اختیار کر کے

سڑکوں پر نکلتے ہیں جبکہ اس دن کے لیے باقاعدہ تقریبات کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔

یہ دن تقریباً ہر ملک میں منایا جاتا ہے، اس برس سعودی عرب میں بھی پہلی بار منایا گیا۔

پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی ہیلووین کو خوب اچھی طرح منایا۔ اداکار یاور اقبال چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے گیٹ اپ میں نظر آئے۔

یہ گیٹ اپ کوئی ڈراؤنا نہیں بلکہ مکمل، سر تا پیر پردے پر مشتمل تھا۔

اداکار یاور کی جانب سے پردے کو بطور ڈراؤنے گیٹ اپ استعمال کرنے پر اْنہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اسی سلسلے میں اب اداکارہ متھیرا نے بھی اپنے رائے کا اظہار کیا ہے۔

متھیرا کا اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کہنا ہے کہ کسی کو بھی پردے کا مذاق نہیں اْڑانا چاہیے،

ہم سب کو مذاق اور تکلیف دینے کے درمیان باریک لکیر کا فرق معلوم ہونا چاہیے، یہ ٹھیک بات نہیں ہے۔

پاکستانی شوبز ستاروں کا ہیلووین منانا

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

رابی پیرزاد کا تما م جنگلی جانوروں پر باآسانی قابو سکنے کی عطا ء کا دعویٰ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: