تازہ ترینشوبز،فیشنملٹی میڈیا،ویڈیوز

پاکستانی سینماؤں میں پہلی ترک فلم ” آئیلا “ انٹری کیلئے تیار

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لاہور ( جے ٹٰی این پی کے نیوز ) پاکستانی سینماؤں میں پہلی ترک فلم

قیام پاکستان کے بعد تاریخ میں پہلی بار اب ترک فلمیں بھی پاکستانی سینماؤں میں
اپنے جلوے بکھیرنے کے لیے تیار ہیں۔ پہلی فلم ” آئیلا “ کل بروز جمعہ 11 فروری
سے ملکی سینماؤں کی زینت بنے گی۔ پاکستانی شائقین کو معیاری فلمیں فراہم کرنے
والے ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ملک میں کل بروز جمعہ 11 فروری کو
ریلیز ہونے والی فلم ” آئیلا “ دنیا بھر میں شائقین کی پذیرائی حاصل کر چکی ہے۔

= پڑھیں = قمر سلیم کا ترک گلوکارہ میلس اردگان کیساتھ گیت ریلیز کرنے کا اعلان

یہ فلم اردو زبان میں پاکستانی سینماؤں کی زینت بننے والی پہلی ترک فلم ہوگی۔ ڈسٹری
بیوشن کلب کے ایگزیکٹو مینجر شیخ عابد رشید نے بتایا کہ ” آئیلا “ کو خصوصی طور
پر اردو زبان میں ڈب کروایا گیا ہے، فلم کی کہانی ایک خوبصورت بچی ” آئیلا “ کی
زندگی کا احاطہ کرتی ہے جو ایک ترکش فوجی کو میدان جنگ میں ملتی ہے-

فلم آئیلا انتہائی جذباتی ، دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن چکی

ترک فلمیں دنیا بھر میں اپنا معیار رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ترک فلمیں اپنی معیاری
پروڈکشنز اور اچھوتے آئیڈیاز کی بدولت پہلے ہی دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز
ہیں اور مذکورہ فلم بھی اپنی جذباتی کہانی اور فنکاروں کی جاندار اداکاری کے باعث
شائقین کی توجہ سمیٹ چکی ہے-

فلم پاک ترک باہمی تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی، شیخ عابد

آئیلا کو پاکستانی سینماؤں میں نمائش کیلئے سنسر سرٹیفیکیٹ بھی جاری کیا جا چکا ہے۔
شیخ عابد رشید کے مطابق اس فلم کی تشہیری مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے،” آئیلا “
پاکستانی شائقین کو ترک سینما سے متعارف کروائے گی اور پاکستانی سینماؤں میں ترک
فلموں کی نمائش پاکستان اور ترکی کے باہمی تعلقات میں انتہائی اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں، شکریہ،
جتن انتظامیہ

پاکستانی سینماؤں میں پہلی ترک فلم

 

= پڑھیں = دنیا بھر سے شوبز اور فیشن کی اہم ترین خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے