پاکستانی سائیکلسٹ علی الیاس کا ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ
پشاور( رپورٹ آئی آر خان) پاکستانی سائیکلسٹ علی الیاس
پاکستان کے ممتاز انٹرنیشنل سائیکلسٹ علی الیاس نے تاجکستان دوشنبے میں
ہونیوالی ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا،41 ویں
ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ کے سلسلے میں گزشتہ روز پانچویں اور آخری
روز دوشنبے چیلنج کپ کے طور پر منعقد ہونیوالے ماسٹرز اور امیچور ایونٹس
میں بھی پاکستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا مجموعی
طور پر بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دی-
علی الیاس 61 کلو میٹر روڈ ریس میں رنر اپ رہے
گزشتہ روز ماسٹرز کیٹیگری میں پاکستان کے علی الیاس نے ملک و قوم کے لئے
سلور میڈل جیت لیا، علی الیاس کا تعلق بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی سے ہے اور وہ
اس سے قبل بھی نیشنل چیمپئن شپ کیساتھ کئی ایونٹس جیت چکے ہیں ،گزشتہ روز
ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ چیلنج کپ میں ماسٹرز کیٹیگری میں علی الیاس 61 کلو
میٹر روڈ ریس میں رنر اپ رہے اور سلور میڈل کے حق دار ٹھہرے- یو اے ای کے
خالد علی نے پہلی اور تاجکستان کے خاکی موو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پشاور میں ویلوڈرم جلد تعمیر کیا جائے، سید اظہر علیشاہ
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ پاکستان ٹیم کے منیجر و
کوچ نثار احمد سمیت دیگر عہدیداروں نے بڑی کامیابی پر کھلاڑیوں اور ٹیم کو
مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہمارے کھلاڑی آئندہ بھی ہونیوالے انٹرنیشنل
مقابلوں میں ملک وقوم کے لئے مزید اعزازات حاصل کریں گے- انہوں نے مطالبہ کیا
کہ ملک بھر میں ویلوڈرم کا جال بچھایا جائے تاکہ کھلاڑیوں کے لئے ایونٹس کی تیاری
میں آسانی ہو اس وقت اس ایک ویلوڈرم لاہور میں ہے جس کی حالت بہت خراب ہے
جبکہ پشاور میں ویلوڈرم کا وعدہ کیا گیا ہے جس پر تاحال کام شروع نہیں ہو سکا،
ضرورت اس امر کی ہے کہ جلد پشاور میں ویلوڈرم کی تعمیر کو حتمی شکل دی جائے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
پاکستانی سائیکلسٹ علی الیاس ، پاکستانی سائیکلسٹ علی الیاس