پاکستانی خواجہ سراﺅں کو انگریزی سکھائیں، ڈالر کمائیں

واشنگٹن: پاکستانی خواجہ سراﺅں کو انگریزی سکھائیں،

امریکہ نے پاکستان میں انگریزی زبان کی ترویج اور نوجوان ٹرانسجینڈرز کو انگلش سکھانے کے لیے پانچ لاکھ ڈالرز کی گرانٹ مختص کر دی ہے۔

چوہے ماریں، لاکھوں ڈالر سالانہ کمائیں، اشتہار جاری

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے مختص کی جانے والی یہ

گرانٹ ایسے پروگراموں کے لیے بھی فراہم کی جائے گی جو خصوصاََ نوجوان ٹرانسجینڈرز

کو انگریزی زبان سکھانے میں مدد کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پانچ لاکھ

ڈالرز کی گرانٹ کا مقصد پاکستان میں نوجوانوں کی انگریزی کو بہتر کرنا ہے تاکہ وہ عالمی

سطح پر زیادہ بہتر کردار ادا کر سکیں اور پیشہ ورانہ طور پر بھی انہیں فائدہ ہو۔ رپورٹ کے

مطابق محکمہ خارجہ نے اس گرانٹ کے تین بنیادی مقاصد وضع کئے ہیں، جن میں انگریزی

پڑھانے والے ان اساتذہ کی تربیت شامل ہے جو ملک کے اہم یا بڑے اداروں سے وابستہ نہیں

ہیں یا پھر وہ اساتذہ جنہوں نے حال ہی میں تدریس کا عمل شروع کیا ہے۔ ٹرانسجینڈز کی پروفیشنل

تربیت بھی اس پروگرام کا حصہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود افغان اساتذہ، طلبہ

اور نوجوان پروفیشنلز بھی اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے۔ اس پروگرام کے تحت 13 سے

25 برس کے ٹرانسجینڈرز کے لیے، پروفیشنل ڈویلپمنٹ کورسز کے بارے میں پروپوزلز کے لیے

25 ہزار سے 75 ہزار ڈالرز تک کی گرانٹ فراہم کرنے کی درخواستیں منظور کی جائیں گی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پاکستانی خواجہ سراﺅں کو انگریزی سکھائیں،

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

= — = تعلیم سے متعلق مزید خبریں (== پڑھیں ==)

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: