تازہ ترین

پاکستانی باکسر آصف ہزارہ کا ایشین ،عثمان وزیر کا ڈبلیو بی سی ٹائٹل کا کامیاب دفاع

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

دبئی(جے ٹی این پی کے نیوز) پاکستانی باکسر آصف ہزارہ کا ایشین

پاکستان کے باکسر آصف ہزارہ نے ایشین ٹائٹل جبکہ عثمان وزیر نے ڈبلیو بی سی ٹائٹل کا کامیابی

سے دفاع کرلیا ۔پاکستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے آصف ہزارہ 52 کلو گرام کیٹیگری کے سپر

فلائی فائٹ میں ایک اور جیت اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔پاکستانی باکسر آصف

ہزارہ نے ورلڈ باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام ایشین ٹائٹل دوبارہ جیت لیا۔

آصف ہزارہ نے مدمقابل انڈونیشین باکسر ایسرالومان کو شکست دی

آصف ہزارہ نے اپنے مد مقابل انڈونیشین باکسر ایسرالومان کو شکست دے کر کامیابی سے ایشین ٹائٹل کا دفاع کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔ مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئرمیں 3 پاکستانی کھلاڑی شامل

آصف ہزارہ نے سخت مقابلے کے بعد انڈونیشین باکسر کو شکست دی ہے، دونوں

باکسرز کا مقابلہ دس رائونڈز تک جاری رہا جبکہ آصف ہزارہ نے دس میں سے نو رانڈ جیت کر مقابلہ

اپنے نام کیا۔واضح رہے کہ آصف ہزارہ نے گذشتہ سال دسمبر میں دبئی میں ہی ایشین ٹائٹل جیتا تھا۔

عثمان وزیر نے حریف باکسر پہلے رائونڈ میں ناک آئوٹ کیا

دوسری جانب ایشین بوائے عثمان وزیر نے بھی کامیابی سے اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا ، عثمان وزیر نے

انڈونیشن باکسر کو پہلے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا۔عثمان وزیر کا مقابلہ انڈونیشن ٹاپ باکسر

رمادھان ویریم سے تھا جبکہ انہوں نے ڈبلیو بی سی ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا ۔ عثمان وزیر نے

بھی گذشتہ سال دسمبر میں دبئی میں ہی ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیتا تھا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ

جتن نیوز اردو انتظامیہ
پاکستانی باکسر آصف ہزارہ کا ایشین ، پاکستانی باکسر آصف ہزارہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے