پاکستانی اداکارائیں جو سوشل میڈیا گردی کا شکار ہوئیں، تو پھر کیا ہوا۔۔۔؟

پشاور: خصوصی رپورٹ/ عمران رشید خان : پاکستانی اداکارائیں جو سوشل میڈیا گردی
Imran Rasheed

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کسی کو بھی
راتوں رات مشہور بنا دیتا ہے جبکہ یہی سوشل میڈیا کسی کی بھی مثبت امیج کو تباہ کرنے میں
زیادہ دیر نہیں لگاتا ۔پاکستانی اداکاراؤں نے جہاں اپنی مقبولیت میں مزید اضافے کےلئے سوشل
میڈیا پر اپنے اکاؤنٹس بنائے وہیں سوشل میڈیا نے چند پاکستانی اداکاراوں کی شخصیت
کے امیج کو خراب کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا جس کی بڑی مثال ماہرہ خان، صبا قمر نیلم
منیر خان، ہانیہ عامر اور ماورا حسین ہیں.

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے جہاں
اپنے کام سے شوبز میں نام بنایا وہیں ایک ”سگریٹ سکینڈل“ نے ان کی شہرت کو بہت نقصان
پہنچایا۔ 5سال قبل 2017 میں ماہرہ خان کی بھارتی اداکار رنبیر کپور کیساتھ سگریٹ پیتے ہوئے
تصاویر وائرل ہوئی تھیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا تھا اور ماہرہ خان کو مختصر
کپڑوں میں رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ پینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، بعد ازاں ماہرہ
کو وضاحت دیتے ہوئے کہنا پڑا تھا انہوں نے اس واقعے سے سبق حاصل کیاہے، اس کے علاوہ
انہوں نے معافی بھی مانگی تھی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صاف گو اداکارا صبا قمر

صبا قمر کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی صاف گو
اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کبھی بھی اپنی رائے دینے سے پیچھے نہیں ہٹتیں۔ تاہم صبا قمر اس
وقت سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں جب ان کی ایک تصویر لیک ہوئی جس میں انہوں
نے نامناسب لباس پہنا ہوا تھا اور ان کے ہاتھ میں بھی سگریٹ تھی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا
تھا کہ صبا قمر نے یہ تصاویر سستی شہرت حاصل کرنے اور میڈیا میں بنے رہنے کے لئے جان
بوجھ کر لیک کروائی ہے۔ جب سوشل میڈیا پر تنقید حد سے بڑھ گئی تو صبا قمر نے وضاحت دیتے
ہوئے کہا مجھے معلوم نہیں کہ اس تصویر کو اتنا زیادہ کیوں اچھالا جارہا ہے۔

نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین

ایک اور نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے سکول
آف لندن سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، تاہم جہاں
انہیں ان کے چاہنے والوں نے مبارکباد دی وہیں، ڈگری کا دکھاوا کرنے پر ماورا کو شدید تنقید کا
نشانہ بھی بنایا گیا اور صارفین کی جانب سے ان پر الزام لگایا گیا کہ ماورا نے یہ تصاویر سوشل
میڈیا پر فعال رہنے اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے شیئر کی ہیں۔

پاکستان کی نامور اداکارہ نیلم منیر

نامور پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی چار  سال قبل وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا تھا اس ویڈیو میں نیلم منیر کار میں بیٹھی بھارتی گانے پر رقص کرتی نظر آرہی تھیں۔ اس ویڈیو پر نیلم منیر پر سخت تنقید کی گئی تھی۔ 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ

جتن نیوز اردو انتظامیہ

نوٹ: خبروں، اشتہارات اور نمائندگی حاصل کرنے کیلئے ہمارے خیبرپختونخوا کے بیورو چیف عمران رشید خان سے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں
92-314-9288665

پاکستانی اداکارائیں جو سوشل میڈیا گردی

=—–= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: