پانی بچانے والا منفرد جاپانی ٹوائلٹ متعارف

ٹوکیو(جے ٹی این پی کے) پانی بچانے والا منفرد جاپانی ٹوائلٹ

جب بات غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں اور ایجادات کی ہو تو جاپانی قوم بلاشبہ سب سے آگے نظر آتی ہے۔

حال ہی میں جاپان میں ایک ماحول دوست ٹوائلٹ کے نئے ڈیزائن کی نمائش کی گئی جو پائیدار زندگی گزارنے کی بہترین مثال ہے اور یقینی طور پر پانی بچانے میں موثر کردار ادا کرے گا۔

اس کموڈ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ساتھ ایک واش بیسن نصب ہے جس کا پانی کموڈ کی ٹنکی میں جاتا ہے۔

کموڈ استعمال کرکے ہاتھ دھونے کے بعد آپ گندا پانی فلش کیلئے استعمال کرسکتے ہیں جس سے

نہ صرف پانی کی بچت ہوگی بلکہ بجلی کے بلوں میں بھی کمی لائی جاسکتی ہے۔

اس کموڈ کی تصویر فیسی نیٹنگ نامی ٹوئٹر اکاونٹ سے شیئر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی گلوبل وارمنگ کے اثرات موسمیاتی تبدیلیوں کی صورت میں سامنے

آرہے ہیں جس کے باعث مستقبل میں دنیا کو پانی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔

اسی لیے اب دنیا نے آبی وسائل کے تحفظ پر توجہ دینا شروع کردی ہے۔

پانی بچانے والا منفرد جاپانی ٹوائلٹ

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: