پانچ پانچ ووٹوں پر لوگ وزارت اعلیٰ پنجاب مانگ رہے ہیں، شیخ رشید

کوئٹہ (جے ٹی این پی کے) پانچ ووٹوں پر وزارت اعلیٰ پنجاب

وفا قی وزیر داخلہ شیخ رشید نے الزام عائد کیا ہے اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی کو بلیک میل اور ہارس ٹریڈننگ کر رہی ہے،

5،5ووٹوں پر لوگ بلیک میلنگ کر کے پنجاب کی وزرات اعلیٰ مانگ رہے ہیں،

تحریک عدم اعتماد عمران خان کیلئے تحریک اطمینان ہو گی ،

عمران خان اگر سڑکوں پر نکل آئے تو وہ واقعی خطرناک ثابت ہونگے،

اپوزیشن معا ملات کو خوش اصلوبی سے طے کر لئے ایسا نہ ہو انہیں10سال تک انتظار کرنا پڑے،

عمران خان کیساتھ چٹان اور سائے کی طرح کھڑا ہوں۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ میں ناد را میگا سینٹر کے افتتاح اور دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

شیخ رشید نے کہا اپوزیشن نے ووٹوں کی خرید وفروخت کا بازار گرم کررکھا ہے ،

بلیک میلنگ کر رہے ہیں ،کبھی نہیں سنا تھا ایک رکن کا اتنا ریٹ لگ رہاہے،

اپوزیشن چاہے کروڑوں روپے لگا ئے عمران خان پانچ سا ل پورے کریں گے ۔

میر ی دعا اور خواہش ہے یہ مسئلہ خوش اسلو بی سے طے پاجائے ،

کوئی حادثہ نہ ہو کہ اپوزیشن کو ساری عمر پچھتانا پڑے ،

الیکشن کو ایک سال با قی ہے یہ نہ ہو اپو ز یشن اگلے دس سال بھی اپوزیشن لائن میں سلیکشن کی پیچھے لگی رہے۔

جہانگیر ترین کے جہاز میں لوگ رضامندی سے آرہے تھے اپوزیشن لالچ میں لا رہی ہے،

یہ لوگ ضمیر فروش ہیں، جہانگیر ترین کیساتھ لوگ حکومت بنا نے کیلئے آئے تھے لیکن وہ یہ لوگ پیسہ بنانے کیلئے آرہے ہیں ۔

شیخ رشید نے کہا بلوچستان عوامی پارٹی ڈنکے کی چوٹ پر عمران خان کیساتھ ہے۔

انصار الاسلام نے پارلیمنٹ لاجز پر چڑھائی کی کوشش کی کسی ملیشیاکو اجازت نہیں ہو گی کہ وہ اسلام آباد میں دخل اندازی کی کوشش کرے،

اسمبلی اجلاس اور تحریک عدم اعتماد کے آخر ی تین تک ایف سی اور رینجرز کو بھی احکامات جا ری کر دیئے ہیں کہ ایم این اے ہوسٹل اور ایم این اے لا جز ، پالیمانی لاجز اور پارلیمنٹ کافاع کریں گے ۔

ہمارے پاس آرٹیکل245 کے تحت فوج طلب کر نے کا آپشن بھی موجود ہے،

امیدہے اسکی ضرورت نہیں پڑیگی، پی ڈی ایم کو شکست کا سامنا ہوگا۔

مولانا عبد الغفور حیدری نے زبر دستی میرے سا تھ تصویر بنوائی ان سے کوئی سیا سی با ت نہیں ہوئی ،

میں نمبر ون سے دوستی اور دشمنی رکھتا ہوں۔ پارلیمنٹ لاجز میں 350سے زائد خاندان آباد ہیں ،

70لوگ کو ن تھے معلوم نہیں ہم نے مانسہرہ اور مردان میں بھی لوگ روکے ہیں ،

اگر انصار الاسلام والوں میں ہمت ہے تووہ الیکشن والے دن آکر دیکھائیں ۔

انہوں نے کہا بلاول بھٹو سے متعلق مجھ سے سوال نہ کریں ور نہ میں خفا ہو جاؤنگا.

اور مریم نواز میری بیٹیوں کی طرح ہیں۔ شیخ مقصود چپڑاسی کے بارے میں شہباز شریف ہی بہت بہتر بتاسکتے ہیں کیونکہ انکا قریبی ہے۔
شیخ رشید

پانچ ووٹوں پر وزارت اعلیٰ پنجاب

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: