وہ پانچ بھارتی کرکٹرز جنیہں جیل کی ہوا کھانی پڑی

نئی دہلی (جے ٹی این پی کے) پانچ بھارتی کرکٹرز جیل کی ہوا

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سے لے کر امیت مشرا تک پانچ بھارتی کرکٹرز
نے جیل کی ہوا کھائی۔

پانچ بھارتی کرکٹرز جیل کی ہوا

 

لیگ اسپنر امیت مشرا

تفصیلات کے مطابق سال 2015 میں بھارت کے سابق لیگ اسپنر امیت مشرا کو بنگلور
پولیس نے ایک ہوٹل کے کمرے میں ایک خاتون پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار
کیا تھا۔ مشرا کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 325 اور 354 اے کے تحت کیس
درج کیا گیا تھا تاہم تین گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد امیت مشرا کو رہا کردیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، اگر امیت مشرا پر الزامات ثابت ہوجاتے تو اْنہیں 7 سال تک
کی سزا ہوسکتی تھی۔

سریش رائنا

سریش رائنا دسمبر 2020 میں ممبئی کے ایک کلب میں گلوکار گرو رندھاوا کے ساتھ
ایسے وقت میں پارٹی کر رہے تھے جب کورونا وائرس پروٹوکول موجود تھے اور
ممبئی پولیس نے اس جگہ پر چھاپہ مارا اور 34 افراد کو گرفتار کیا۔ ان میں رائنا بھی
شامل تھے لیکن بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔

ونود کامبلی

سابق بھارتی کرکٹر اور سچن ٹنڈولکر کے بہت اچھے دوست ونود کامبلی اور ان کی
اہلیہ کو سال 2015 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ان کی ملازمہ نے پولیس میں
شکایت درج کروائی کہ اس جوڑے نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔

نوجوت سنگھ سدھو

کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو کو رواں ماہ 19 مئی 2022 کو 34 سال پرانے کیس
میں مجرم قرار دیا گیا۔ اْنہیں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔ سال 1988 کے روڈ ریج
کیس میں سدھو کو ابتدائی طور پر معمولی جرمانے کے ساتھ رہا کر دیا گیا تھا لیکن
متوفی کے اہل خانہ کی شکایت کی بنیاد پر ایک بار پھر کیس کی سماعت شروع کی گئی۔
اس معاملے میں سپریم کورٹ نے سدھو کو ایک سال کی سخت قید کی سزا سنائی۔

سری سانتھ

سابق بھارتی فاسٹ بولر سری سانتھ کو دیگر کرکٹرز کے ساتھ اسپاٹ فکسنگ کیس میں
گرفتار کیا گیا تھا، عدم ثبوت کی بنا پر رہا ہونے سے قبل اْنہوں نے تہاڑ جیل میں
ایک ماہ گزارا۔

پانچ بھارتی کرکٹرز جیل کی ہوا

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: