پانچواں ٹی ٹوئنٹی، سنسی خیز مقابلے کے بعد پاکستان فاتح

لاہور (جے ٹی این پی کے) پانچواں ٹی ٹوئنٹی پاکستان فاتح

پاکستان نے انگلینڈ کو سیریز کے پانچویں ٹی20 میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد6 رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 17 کے اسکو رپر کپتان بابراعظم 9 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

محمد رضوان نے دوسرے اینڈ سے اسکور آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا لیکن دیگر بلے باز ان کا ساتھ دینے میں مکمل ناکام رہے۔

دوسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے شان مسعود بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہیں اور جلد ہی آوٹ ہو گئے۔

حیدر علی کو مارک ووڈ نے 4 رنز پرآوٹ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پڑھنا لکھنا نہیں آتا، کرکٹر نہ ہوتا تو مزدور ہوتا، شاداب خان

پاکستان کی ناقص بیٹنگ کا سلسلہ جاری رہا اور افتخار احمد ایک مرتبہ پھراچھی کارکردگی دکھانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آئے۔

جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور آصف علی بھی جلد آوٹ ہو گئے۔

ٹیم کا اسکور جب 88 رنز پر پہنچا تو آصف علی کے بعد محمد نواز غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رن آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ 100 رنز پر گری جب شاداب خان آوٹ ہوئے۔

شاداب خان نے ایک چھکے کی مدد سے 2 گیندوں پر 7 رنز بنائے۔

اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عامر جمال نے 7 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 10 رنز بنائے،

محمد رضوان نے ایک اینڈ بدستور سنبھالے رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

ٹیم کے آؤٹ ہونے والے 9ویں بلے باز محمد رضوان تھے انہوں نے 46 گیندوں کا سامنا کرکے 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز حارث رؤف تھے، جو ایک چھکے کی مدد سے 8 رنز بنا کر کرس ووکس کی وکٹ بنے۔

ایک آسان ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری جب محمدنواز نے الیکس ہیلز کو شاداب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

وکٹ کیپر محمد رضوان فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہیں آئے اور ان کی جگہ محمد حارث نے

وکٹ کیپنگ کے ذمہ داری نبھائی۔

حارث رؤف نے اننگز کے چوتھے اوور کی پہلی ہی گیند پر فل سالٹ کی وکٹ حاصل کرکے

پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی۔

محمد وسیم نے انگلینڈ کی تیسری وکٹ اپنے نام کی اور خطرناک بلے باز بین ڈوکیٹ کو آؤٹ کردیا۔

ہیری بروکس کو شاداب خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا، جب امپائر علیم ڈار نے انہیں آؤٹ قرار

نہیں دیا تو بابراعظم نے ریویو کا حق استعمال کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی۔

عامر جمال نے ٹی20 کیریئر کی پہلی وکٹ محمد وسیم کے ایک اچھے کیچ کی بدولت حاصل کی۔

سیم کیوران انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے چھٹے بلے باز تھے، انہوں نے 11 گیندوں پر ایک

چوکے کی مدد سے 17 رنز بنائے تھے۔

حارث رؤف نے اپنے کوٹے کے آخری اوور میں کرس ووکس کی اہم وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کو آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے تاہم پاکستان کے عامر جمال نے کامیابی سے

145 رنز کا دفاع کیا جبکہ معین علی نے ایک چھکا بھی رسید کیا۔

معین علی نے آؤٹ ہوئے بغیر 51 رنز بنائے، جس کی بدولت انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز

میں 7 وکٹوں پر 139 رنز بنائے اور میچ میں 5 رنز سے شکست ہوئی۔

محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پانچواں ٹی ٹوئنٹی پاکستان فاتح

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: