پادری کی غلطی ، 26 سال تک دعائیہ رسم میں شریک ہونیوالوں کی عبادت متاثر

واشنگٹن (جے ٹی این پی کے او مائی گاڈ) پادری کی غلطی

امریکہ کے ایک چرچ میں ایم پادری کی جانب سے 26 سال تک دعائیہ تقریب
( بپتسمہ) میں ایک لفظ کی غلطی کرتے رہنے کے انکشاف کی وجہ سے پوری
دعائیہ رسم متاثر ہوئی اور ہزاروں کیتھولک افراد کو ایک بار پھر اس عمل سے
گزرنا ہو گا-

پادری ” ہم آپکا بپتسمہ کرتے ہیں” جملہ استعمال کرتے رہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 برسوں سے فادر آندرے آرانگو نے بپتسمہ کیلئے
” ہم آپ کا بپتسمہ کرتے ہیں” کا جملہ استعمال کیا جو کہ ویٹیکن کی منظوری کے
تحت ” میں آپ کا بپتسمہ کرتا ہوں” ہوتا ہے۔

= پڑھیں اوردیکھیں = برف کے طوفان کے بعد درد ناک مناظر کی ویڈیو

ڈیوسیس ترجمان کیٹی برک کے مطابق مذکورہ پادری کی یہ غلطی 2021ء کے
وسط میں سامنے آئی تھی۔ فادر آرانگو پادری بننے کے آغاز ہی سے غلط الفاظ
استعمال کر رہے تھے، تاہم گذشتہ سال موسمِ گرما میں یہ بات ڈیوسیس کی توجہ
میں لائی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس بات کا اندازہ نہیں کہ 1995ء سے
2021ء تک کتنے لوگوں کا بپتسمہ ہوا ہے۔ تاہم میرا ماننا ہے کہ یہ تعداد ہزاروں
میں ہو گی۔

غلطی منظر عام پر آنے پر فادر آندرے آرانگو نے عہدہ چھوڑ دیا

انہوں نے مزید کہا کہ یہ غلطی منظر عام پر آنے کے بعد آرانگو نے عہدہ چھوڑ
دیا ہے اور ان کا مقصد ان لوگوں کی مدد ہے، جو ان کی غلطی کے باعث متاثر
ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے متاثر ہونیوالے عبادت گزاروں کے سوالات کا جواب
دینے کیلئے ایک ویب سائٹ بھی بنائی گئی ہے۔

بپتسمہ کروانے والے شخص کے سر پر پانی چھڑکا جاتا ہے

واضح رہے کہ بپتسمہ کی تقریب کیتھولک چرچ میں کروائی جاتی ہے جس کو
برکتوں کے حصول کیلئے بہت اہم مانا جاتا ہے۔ اس دعائیہ رسم میں بپتسمہ
کروانے والے شخص کے سر پر پانی چھڑکا جاتا ہے۔

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ

جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: