ٹی20 ورلڈ کپ: انڈیا نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی

سپورٹس ڈیسک / ٹی20 ورلڈ کپ: انڈیا

ٹی 20 ورلڈ کپ میں میں روایتی حریف ٹیموں میں مقابلے کے دوران بھارت نے میدان مار لیا اور پاکستان

کو چار وکٹوں سے شکست دیدی اتوار کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں انڈیا نے

160 رنز کا ہدف 20 ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کیا۔

ورات کوہلی 82 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور اپنی ٹیم کی جیت میں بنیادی کردار ادا کیا۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد نواز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ افتخار احمد

اور شان مسعود کی ففٹیز کی بدولت پاکستان 159 رنز بنانے میں کامیاب ہوا ، پاکستان کی جانب سے

افتخار احمد نے 4 شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک چھکا لگایا، چوکوں کی بات کی جائے

تو شان مسعود نے 5 افتخار احمد اور محمد نواز نے 2،2 جبکہ شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی

نے ایک ایک چوکا لگایا ۔

متعلقہ خبریں بھی پڑھیں

دوسری جانب بھارت کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے پاکستان کے بہترین بیٹسمین بابر اعظم ، محمد رضوان

اور آصف علی کو انتہائی کم سکور پر آؤٹ کیا، بھارتی بلے بازوں میں ویرات کوہلی نے 53 گیندوں پر

شاندار 82 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ،

بھارتی بلے باز کی اننگز میں 4 چھکے اور 6 چوکے شامل ہیں، ویرات کوہلی کا ساتھ ہاردک پانڈیا

نے دیا انہوں نے 37 گیندوں پر 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،ہاردک نے 2چھکے اور ایک چوکا لگایا،

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جبکہ نسیم شاہ نے

ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: انڈیا

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: