ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل سے متعلق رکی پونٹنگ کی پیشگوئی غلط نکلی
سڈنی: جے ٹی این پی کے نیوز: ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے فائنل کھیلنے والی ٹیموں کی آدھی پیشگوئی غلط ثابت ہو گئی۔
گذشتہ روز آئی سی سی کے لئے جاری کردہ اپنے کالم میں سابق آسٹریلوی کپتان
رکی پونٹنگ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے دو فائنلسٹ کے نام بتائے تھے۔
سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا تھا کہ یہ بات حتمی تو کوئی نہیں کہہ سکتا کہ
ورلڈ کپ کا فائنل کون کھیلنے جا رہا ہے، لیکن قومی امید ہے کہ آسٹریلیا
گروپ میں بہتر پوزیشن کر لے تو اس کی فائنل تک رسائی ممکن ہو جائے گی۔
آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے ہی باہر ہو گیا
جو گذشتہ روز ہی اس وقت غلط ثابت ہو گئی جب نیوزی لینڈ نے اپنا پول میچ جیت کر
نہ صرف سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا بلکہ آسٹریلیا کو ٹورنامنٹ سے ہے آوٹ کر دیا۔
رکی پونٹنگ نے کہا کہ مجھے جنوبی افریقہ کی پوزیشن بہت بہتر لگ رہی ہے
کیونکہ ورلڈ کپ میں سب سے اچھی کارکردگی اسی کی رہی، یہ ٹیم خطرناک لگ رہی ہے۔
انہوں نے پیشگوئی کی کہ میں شروع سے جو بات کہتا آ رہا ہوں،
اب بھی اس پر قائم ہوں کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہو گا۔
آسٹریلیا کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ جب میں کپتان تھا اور ہمارا سامنا کسی بھی بڑی ٹیم سے ہوتا تھا تو میں لڑکوں سے کہتا
اس لمحے سے محظوظ ہو، اسے کسی اور کھیل کی طرح نہ لو۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل ، ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل
===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)