پاکستانتازہ ترینخیبر پختونخوا

ٹی ٹی پی اور منسلک دہشتگرد گروپوں میں لڑائی، کئی مطلوب ہلاک و زخمی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور: ٹی ٹی پی اور منسلک دہشتگرد

کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور اس سے منسلک دہشت گرد گروپوں میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے مابین لڑائی میں مزید شدت آ گئی ہے، اور ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وہ تمام دہشت گرد جو سکیورٹی فورسز اور عوامی اجتماعات پر خود کش حملوں میں ملوث تھے یا حکومت پاکستان کی جانب سے جن دہشت گردوں کے سر کی قیمت بھی مقرر کی گئی تھی وہ جاری اندرونی لڑائی میں مارے گئے ہیں یا پھر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

پڑھیں : پاکستان کو مطلوب کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد عبدالوہاب افغانستان میں مارا گیا

معتبر ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق 19 جنوری 2022 کو تحریک طالبان سوات کا

مفتی برجان زخمی ہوا جبکہ سرغنہ مسلم یار مارا گیا۔ 15 مئی 2022 کو ہونے والی جھڑپ میں

تحریک طالبان سوات کے دہشت گرد عثمان، بلال، جنت گل، حضرت اللہ سمیت 5 دیگر دہشت گرد

بھی مارے گئے جبکہ آٹھ دہشت گرد زخمی ہوئے۔ 28 مئی 2022 کو تحریک طالبان باجوڑ کا سرغنہ

گوہر اور 25 جون 2022 کو ٹی ٹی پی کا زبیرعرف کالا زخمی ہوئے۔ 7 اگست 2022 کو ٹی ٹی

پی باجوڑ کا دہشت گرد عبداللہ زخمی جبکہ سرغنہ عقابی مارا گیا۔ 8 اگست 2022 کو جماعت الاحرار

کا سرغنہ انور خان مارا گیا۔ 14 ستمبر 2022 کو دہشت گرد سرغنہ بادشاہ خان اور سرغنہ روشم

سمیت 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ سرغنہ ذبیح اللہ اور سرغنہ عبدالواحد سمیت 12 دہشت گرد زخمی

ہوئے۔ 9 اکتوبر 2022 کو تحریک طالبان کا سرغنہ عبداللہ عرف خاکی، حکومت اور حمزہ زخمی

ہوئے۔ 27 اکتوبر 2022 کو ٹی ٹی پی بلوچستان کے سرغنہ بسم اللہ عرف پہلوان کے مارے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

ٹی ٹی پی اور منسلک دہشتگرد , ٹی ٹی پی اور منسلک دہشتگرد

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے