ٹیچر یا جادوگر،سکول جانا ہے، بچوں کا رات کو اُٹھ اُٹھ کر والدین سے استفسار،صبح کب ہو گی؟
لاڑکانہ: ٹیچر یا جادوگر،سکول جانا ہے، بچوں کا رات کو اُٹھ اُٹھ کر والدین سے استفسار،صبح کب ہو گی؟
صوبہ سندھ کے معروف ضلع لاڑکانہ میں ایک سکول ٹیچر نے بچوں کو تعلیم دینے کا انوکھا انداز کیا اپنایا کہ بچے توجہ اور مزے سے نہ صرف تعلیم حاصل کرنے میں مگن ہو گئے ہیں بلکہ اس کیساتھ ساتھ موج مستی اور کھیل کود بھی کرتے ہیں۔
پڑھیں : ایک شاپر سے کتاب کا سفر
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ایک سکول ٹیچر نے بچوں کو تعلیم میں دلچسپی دلانے کے لیے انوکھا انداز اپنا لیا ہے،
ٹیچر کے اس انداز سے بچے توجہ اور مزے سے نہ صرف تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
بلکہ موج مستی اور کھیل کود بھی کرتے ہیں۔
سکول ٹیچر کی نرالے انداز سے تعلیم دینے کی ویڈیو ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ویڈیو ضلع لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں قائم گورنمنٹ پرائمری سکول
میہر علی ابرڑو کے معلم ر فاروق احمد ابڑو کی ہے، اس انداز میں تعلیم دینے پر طالب علم نہ
صرف ہونہار ہونے لگے ہیں بلکہ بچوں کا کہنا ہے کہ رات کے وقت بس اس انتظار میں ہوتے ہیں کہ کب صبح ہو گی۔
سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے
جہاں معلم فاروق احمد ابڑو کی تعریف کی ہے وہیں لکھا ہے کہ صوبہ سندھ ہی نہیں پورے
پاکستان کے تعلیمی نظام میں ضرورت اس بات کی ہے کہ فاروق احمد ابڑو کی طرح دیگر
اساتذہ بھی سکول میں بچوں کو اس طرح انوکھے انداز میں تعلیم دینے لگیں تو یقینا وطن
عزیز میں تعلیمی معیار بہتر ہوجائیگا، کیونکہ زرا نم کو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ٹیچر یا جادوگر،سکول جانا ہے، بچوں ، ٹیچر یا جادوگر،سکول جانا ہے، بچوں ،
= — = تعلیم سے متعلق مزید خبریں (== پڑھیں ==)
پڑھیں : سندھ بھر سے تازہ ترین اور اہم ( == خبریں == )