تازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجیملٹی میڈیا،ویڈیوز

ٹک ٹاک کا یورپی صارفین کیلئے جدید تر "پراجیکٹ کلوور” اقدامات کا اعلان

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

ڈبلن: جے ٹی این پی کے نیوز: ٹک ٹاک کا یورپی صارفین کیلئے

چینی ملکیت کے حامل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے یورپ میں صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ نئے اقدامات میں حفاظتی گیٹ ویز کو متعارف کرواتے ہوئے صارفین کے ڈیٹا تک رسائی پر کنٹرول کو بڑھانا شامل ہے جو کہ یورپ کے ٹک ٹاک صارفین کے ڈیٹا تک ملازمین کی رسائی اور ڈیٹا کی یورپ سے باہر منتقلی کا تعین کریگا۔

فیس بک و انسٹاگرام صارفین پر فیس عائد، واٹس ایپ نے پیدا کی مزید آسانی

ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ کسی بھی ڈیٹا تک رسائی نہ صرف ڈیٹا کے

تحفظ کے متعلقہ قوانین کی پابندی سے مشرو ط ہو گی بلکہ اسے پہلے

ان سکیورٹی گیٹ ویز اور اضافی جانچ پڑتال سے گزرنا پڑیگا۔ اس عمل

کی نگرانی تیسرے فریق کی یورپی سکیورٹی کمپنی کرے گی۔ ٹک ٹاک

نے مزید کہا کہ صارفین کی معلومات کی رازداری کو یقینی بنانے کے

لیے جدید ٹیکنالوجیز کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ اس میں ذاتی ڈیٹا کو

فرضی نام دینا شامل ہے تاکہ بغیر اضافی معلومات کے کسی فرد کی شناخت نہ کی جا سکے۔

ٹوئٹر سے 20 کروڑ صارفین کے ای میل ایڈریس چوری

کمپنی رواں سال سے اپنے یورپی صارفین کے ڈیٹا کو آئرلینڈ اور

ناروے میں مزید دو نئے ڈیٹا سینٹرز قائم کر کے مقامی طور پر ذخیرہ

کرنا شروع کر دے گی۔ گزشتہ سال ٹک ٹاک کا پہلا یورپی ڈیٹا سینٹر

آئرلینڈ کے ڈبلن میں قائم کیا گیا تھا۔ ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ ایک بار

فعال ہونے کے بعد ان تینوں ڈیٹا سینٹرز کی سالانہ سرمایہ کاری 1.2

ارب یورو (1.26 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ جائے گی۔ ان نئے

اقدامات کو ” پراجیکٹ کلوور” کا نام دیا گیا ہے جو رواں سال اور

2024 تک لاگو کر دیئے جائیں گے۔ اس وقت پورے یورپ میں ٹک ٹاک

کے 15 کروڑ سے زیادہ صارفین ہیں۔ کمپنی نے کہا ہے کہ اس سطح

کے پیمانے کے ساتھ اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ہماری کمیونٹی اور ان

کے ڈیٹا کے تحفظ ، رازداری اور حفاظت کو یقینی بنا کر اعتماد پیدا کرنا اہم ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

ٹک ٹاک کا یورپی صارفین کیلئے

= پڑھیں = سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق مزید اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے