ٹِک ٹاک وہ نہیں جو دِکھتی ہے ،امریکی کمشنر، ایپل اور گوگل ایپ سٹور سے ہٹائیں

ویب ڈیسک/ آئی آر خان :ٹِک ٹاک وہ نہیں

امریکہ کے وفاقی مواصلاتی کمیشن کے ایک کمشنر نے ایپل اور گوگل کو چین سے متعلقہ ڈیٹا کی سکیورٹی کے پیش نظر

اپنے ایپ سٹورز سے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹِک ٹاک ہٹانے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

ٹِک ٹاک دونوں کمپنیوں کے ایپ سٹور کی پالیسیوں کیخلاف

میڈیارپورٹس کے مطابق کمیشن کے کمشنر برینڈن کار نے ٹوئٹر پیغام میں ایپل کے سی ای او ٹِم کک اور ایلفابیٹ

سی ای او سندر پِچائی کو لکھا گیا ایک خط بھی شیئر کیا ہے ۔خط میں ان رپورٹس کی جانب اشارہ کیا گیا جن میں ٹِک

ٹاک کی دونوں کمپنیوں کے ایپ سٹور کی پالیسیوں کی خلاف ورزیوں کے متعلق بتایا گیا۔ خط میں ان کا کہنا ہے کہ

ٹِک ٹاک وہ نہیں جو سطح پر دِکھ رہی ہے، یہ صرف ایک نہیں جس میں مزاحیہ ویڈیوز یا میم شیئر کی جارہی ہیں۔

 

ایلفابیٹ، ایپل اور ٹِک ٹاک کی جانب سے موقف سامنے نہیں آیا

 بنیادی طور پر ٹِک ٹاک ایک پیچیدہ نگرانی کرنے کے آلے کے طور پر کام کرتا ہے جو بڑی مقدار میں نجی اور حساس

ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے،تاہم، ایلفابیٹ، ایپل اور ٹِک ٹاک کی جانب سے کسی قسم کا موقف سامنے نہیں آیا۔ 24 جون کو

لکھے جانےوالے خط میں کہا گیا کہ اگر ایپل اور ایلفابیٹ نے اپنے ایپ سٹورز سے ٹِک ٹاک کو نہیں ہٹاتے تو انہیں

8جولائی تک جواب جمع کرانا ہوگا۔برینڈن کار کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018میں کمیشن کیلئے نامزد

کیا تھا۔ کمیشن کی چیئر جیسیکا روزین ورسیل کو سینیٹ نے دسمبر میں مزید پانچ سالوں کےلئے تعینات کیا تھا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

ٹِک ٹاک وہ نہیں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: