ٹک ٹاک نے کی والدین کی خواہش پوری، واٹس ایپ کا کونسا ورژن ہوا ایکسپائر؟
ٹک ٹاک نے کی والدین کی
عالمی شہر یافتہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے بچوں نقصان پہنچانے والے مواد تک رسائی کو روکنے کا فیچر مزید اپ گریڈ کر کے والدین کی پریشانی ختم کر دی۔ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے فیملی پیئرنگ فیچرز میں کونٹینٹ فلٹرنگ ٹول کا اضافہ کر دیا ہے تاکہ والدین اپنا اکاؤنٹ بچے کے اکاؤنٹ سے لنک کر کے مواد اور پرائیویسی سیٹنگز کو ان ایبل کر سکیں۔ جب کہ دوسری طرف میٹا کی زیرِ ملکیت پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن کا ورژن ایکسپائر ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ٹک ٹاک ایپ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ والدین
اس ٹول کی مدد سے ہیش ٹیگ فلٹرز سے مخصوص ویڈیوز کو بچوں کی فار یو یا فالوونگ فیڈ
پر نظر آنے سے روک سکیں گے۔ اس ٹول پر مارچ 2023 سے کام کیا جا رہا تھا اور اب اسے
متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس وقت کمپنی نے بتایا نئی اپ ڈیٹ کے بعد والدین ان ویڈیوز کو فلٹرز
کر سکیں گے جو ان کے خیال میں بچوں کی فیڈ پر نہیں ہونی چاہیے۔ کمپنی نے ایک نئے بلاگ
پوسٹ میں بتایا ہے کہ پہلے ہی کونٹینٹ لیول سسٹم کے ذریعے نامناسب مواد کو 13 سے 17 سال
کی عمر کے صارفین کی فیڈز سے دور رکھا جاتا ہے، مگر اس نئے ٹول سے والدین بچوں کو زیادہ
تحفظ فراہم کر سکیں گے۔ اسی طرح والدین ایپ کے استعمال کے وقت کی حد بھی طے کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ مارچ میں ٹک ٹاک نے اعلان کیا تھا کہ 18 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس
کے لیے بائی ڈیفالٹ ایک گھنٹے ڈیلی سکرین ٹائم لمٹ سیٹنگ کا اطلاق ہو گا۔ یعنی نوجوان صارفین
کے لیے ایپ کے استعمال کا دورانیہ ایک گھنٹے تک محدود کر دیا جائے گا، البتہ انہیں اجازت ہو گی
کہ وہ اپنے وقت کا تعین خود کریں۔ کمپنی کے مطابق جب کوئی نوجوان ایپ پر 60 منٹ گزار لے گا
تو اس کے سامنے ایک پوپ اپ ونڈو آئے گی اور مزید وقت گزارنے کے لیے پاس کوڈ کے اندراج
کی ہدایت کی جائے گی۔
میٹا کی زیرِ ملکیت پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن کا ورژن
ایکسپائر ہو گیا ہے۔ واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ
کے مطابق واٹس ایپ نے باضابطہ طور پر ونڈوز پر اپنی الیکٹران پر مبنی ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن کو
بند کردیا ہے، جس سے صارفین کو بلاتعطل رسائی کے لیے نئی متعارف کردہ مقامی ایپ پر سوئچ کرنے
کا اشارہ دیا گیا ہے۔ ورژن کی میعاد ختم ہونے کے بعد، صارفین کو اپنی ویب سائٹس پر میسجنگ
ایپ کا استعمال جاری رکھنے کے لیے فرسودہ ورڑن کے متبادل کے طور پر نئی مقامی ایپ پر منتقل
کر دیا جائے گا۔ واٹس ایپ نیوز ٹریکر کے مطابق، اس اقدام کا مقصد ڈیسک ٹاپ ڈیوائسز پر ایپ
استعمال کرنے والے صارفین کو زیادہ بہتر، مستحکم اور خصوصیت سے بھرپور ایپ کی فراہمی کو
یقینی بنانا ہے۔ واٹس ایپ کے اس پرانے ورڑن کو استعمال کرنے والے کچھ صارفین کی جانب سے
تنقید کا سامنا تھا کیونکہ اس میں کچھ ٹولز تک رسائی ممکن نہیں تھی، خاص طور پر بزنس واٹس ایپ
استعمال کرنے والے صارفین کو مشکلات درپیش تھیں۔ ویب بیٹا انفو کے مطابق اس ورژن کو غیر
متوقع طور پر ختم نہیں کیا گیا، واٹس ایپ نے 4 ہفتے قبل صارفین کو ایپ کی مین سکرین پر نوٹیفکیشن
کے ذریعے مطلع کیا تھا۔ اس اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے، صارفین کو یہ میعاد ختم ہونے
کا پیغام تب نظر آئے گا جب وہ الیکٹران پر مبنی واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن کھولیں گے۔ پیغام
کے نیچے ایک بٹن پر کلک کرنا ہے جو صارفین کو ان کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر نئی مقامی ایپ
پر شفٹ کر دے گا، تاہم الیکٹران ایپ کی میعاد ختم ہونا صرف ونڈوز کے لیے واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ
تک محدود دکھائی دیتی ہے۔ ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ کا بلا تعطل استعمال یقینی بنانے کے لیے صارفین
کو پرانے الیکٹران ورژن سے مقامی ایپ پر سوئچ کرنے کی ضرورت ہے۔ واٹس ایپ جلد ہی ڈیسک
ٹاپ ورڑن کے صارفین کے لیے اہم اور ضروری بزنس ٹولز فراہم کردے گا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ٹک ٹاک نے کی والدین کی , ٹک ٹاک نے کی والدین کی , ٹک ٹاک نے کی والدین کی , ٹک ٹاک نے کی والدین کی , ٹک ٹاک نے کی والدین کی
= پڑھیں = سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق مزید اہم خبریں