ٹک ٹاک نے فیملی کے تحفظ کا فیچر متعارف کرادیا

بیجنگ (جے ٹی این پی کے) ٹک ٹاک نے فیملی کے تحفظ

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر صارفین کے تحفظ کو مزید بہتر بنانے کے لیے نفرد فیملی پیئرنگ فیچر متعارف کرادیا ہے۔

ٹک ٹاک کا یہ فیملی پیئرنگ فیچر، والدین اور نوجوان افراد کو،سیفٹی سیٹنگز کو ان کی اپنی انفرادی ضرورت کے مطابق بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ٹک ٹاک کا مقصد اِس بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے کہ والدین کس طرح نوعمرافراد کے اکانٹس میں ہونے والی سرگرمیوں کی نگرانی کی غرض سے فیملی پیئرنگ فیچر استعمال کر سکتے ہیں.

جن میں ڈائریکٹ میسیجز، نوٹیفیکیشنز، واچ اور ڈان لوڈ سیٹنگز شامل ہیں۔

یہ تمام اقدام ٹک ٹاک کے جاری عزم کا اہم حصہ ہیں اور اِن کا مقصد اس پلیٹ فارم پر نوجوان افراد کی حفاظت اور دیکھ بھال ہے۔

فیملی پیئرنگ فیچر والدین کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے ٹک ٹاک اکانٹس کو اپنے بچوں

کے اکانٹس سے منسلک کرسکیں اورمختلف کنٹرولز پر اختیار حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

اس فیچر کے تحت اسکرین ٹائم کی حد مقرر کی جاسکے گی تاکہ ٹک ٹاک پر نوجوان افراد کے

وقت کو روزانہ کنٹرول کیا جاسکے جو 40 سے 120منٹس تک کا آپشن فراہم کرتا ہے۔

اسی طرح غیرموزوں اور نامناسب مواد کو بھی کنٹرول کیا جاسکے گا۔ریسٹرکٹڈ موڈ کا فیچر

ایسے مواد کے ظاہر ہونے کو محدود کرتا ہے جوتمام عمر کے افراد کے لیے غیر مناسب ہو۔

فیملی پیئرنگ فیچر فعال کیے بغیر بھی والدین،کسی بھی وقت،ایپ کے ڈیجیٹل ویل بینگ کنٹرولز

پر جا کر اسکرین ٹائم مینجمنٹ اور، ریسٹرکٹڈ موڈ سیٹ کرنے میں اپنے نوعمر بچوں کی مدد کر سکتے ہیں۔

والدین ڈائریکٹ میسیجزکے آپشن کے ذریعے اس بات کو محدود رکھ سکیں گے کہ منسلک

اکانٹ کو کون میسیجز بھیج سکتا ہے یا پھر ڈائریکٹ میسیجنگ کو مکمل طور پر آف کیا جا سکتا ہے۔

استعمال کرنے والوں کا تحفظ ذہن میں رکھتے ہوئے ٹک ٹاک نے میسیجنگ کیلیے متعدد پالیساں اور کنٹرولز تیار کیے ہیں،

مثلا صرف منظور شدہ فالوورز ہی ایک دوسرے کو میسیجز بھیج سکتے ہیں اور ٹک ٹاک

میسیجز میں تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کی اجاز ت نہیں دیتا ہے۔

اگر کسی صارف کی عمر 16 سال سے کم ہے، ایسی صورت میں ٹک ٹاک خود بخود

ڈائریکٹ میسیجز کو غیر فعال کر دیتا ہے۔

پرائیویسی اور سیکیوریٹی کی سیٹنگزکا آپشن والدین کو اس بات کا اختیار دے گا کہ کون

ان کے نو عمر بچوں کی وڈیوز کو لائیک اورکمنٹ کر سکتا ہے۔

خواہ ان کا اکاونٹ پرائیویٹ رکھنا ہے یا پبلک، یا ان کا اکانٹ دوسرے افراد کو تجویزکرنا ہے کہ نہیں۔

والدین اس بات کا بھی فیصلہ کر سکتے یں کہ ان کے نو عمربچے کس قسم کا کونٹینٹ،

لوگ، hasthtags یا آوازیں تلاش کر سکتے ہیں۔


ٹک ٹاک نے فیملی کے تحفظ

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: