ٹک ٹاک میوزک اسٹریمنگ سروسز کو بھی ٹکر دینے کیلئے تیار
لاہور (جے ٹی این پی کے) ٹک ٹاک میوزک اسٹریمنگ سروسز
سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے بعد اب ٹک ٹاک میوزک پلیٹ فارمز جیسے اسپاٹی فائے،
ایپل میوزک اور پنڈورا کو بھی ٹکر دینے کے لیے تیار ہے۔ ٹک ٹاک کی جانب سے
میوزک ڈسٹری بیوشن اور مارکیٹنگ پلیٹ فارم ساونڈ آن متعارف کرایا گیا ہے۔
فنکار گانے اور میوزک دیگر پلیٹ فارمز سے اپ لوڈ کر سکیں گے
فنکار اس پلیٹ فارم پر اپنے گانے یا میوزک دیگر پلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ براہ
راست ٹک ٹاک ایپ سے اپ لوڈ کر سکیں گے۔ ساونڈ آن میں ڈسٹری بیوشن مفت ہو
گی اور ٹک ٹاک کی جانب سے پہلے سال فیس نہیں لی جائے گی جبکہ دوسرے سال
سے 10 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔ اپنے کام کی رائلٹی گلوکار اور موسیقار کو حاصل
رہے گی۔
پروموشنل، آڈینس ان سائیٹ اور ڈویلپمنٹ ٹولز دستیاب
اس سسٹم میں فنکاروں کو پروموشنل، آڈینس ان سائیٹ اور ڈویلپمنٹ ٹولز دستیاب
ہوں گے اور فنکاروں کو ٹک ٹاک ویریفیکیشن، ٹک ٹاک سانگ ٹیب میں جگہ اور
اہم کریٹیئرز تک رسائی بھی حاصل ہو گی۔ اسی طرح وہ ساونڈ آن پلس کے اہل بھی
ہوں گے جو ایک خصوصی اے اینڈ آر سروس ہے۔ اس نئے پلیٹ فارم کے میوزک
ہیڈ اولے اوبرمان نے کہا کہ نئے فنکار ٹک ٹاک کے اندر ایک ابھرتی ہوئی کمیونٹی
ہیں، ساونڈ آن کو ان کی سپورٹ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے کیرئیر کا
آغاز کر سکیں۔
= پڑھیں = انسٹاگرام کی ٹک ٹاک جیسی ریمکس ویڈیو سہولت
یہ پلیٹ فارم ابھی امریکہ ، برطانیہ، برازیل اور انڈونیشیا میں متعارف کرایا گیا
ہے اور فنکار soundon.global نامی ویب سائٹ پر جا کر خود کو رجسٹر کر
سکتے ہیں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ٹک ٹاک میوزک اسٹریمنگ سروسز ، ٹک ٹاک میوزک اسٹریمنگ سروسز ،