ٹوئٹر ڈیل مقدمے کی تفتیش میں ایلون مسک کا ’’ یوٹرن ‘‘

واشنگٹن: جے ٹی این کی کے نیوز: ٹوئٹر ڈیل مقدمے کی تفتیش

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک سے ٹوئٹر کے وکلا کی جانب سے تفتیش کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تفتیش کے دوران ایلون مسک نے مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لگائے گئے جعلی اکاﺅنٹس کی تعداد غلط بتانے کے الزامات کی پشت پناہی نہیں کی۔

پڑھیں : ٹوئٹر ایلون مسک کیخلاف قانونی جنگ کیلئے عدالت پہنچ گیا

ٹوئٹر کے وکیل بریڈلی ولسن نے ڈیلاویئر جج کو بتایا کہ ایلون مسک کے ملازم،

دو ڈیٹا سائنٹسٹس سے حاصل کی گئی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے

جولائی کے آغاز میں ہی اندازہ لگایا تھا کہ پلیٹ فارم پر جعلی اکاونٹس کی تعداد

5.3 فیصد اور 11 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں : ایلون مسک کی ٹوئٹر ڈیل سے دستبرداری 

وکیل نے کہا کہ ان میں سے کوئی بھی ایسا تجزیہ ابھی تک سامنے نہیں آیا کہ

جس سے ہم یہ بتا سکیں کہ ایلون مسک نے کس بنیاد پر ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

ایلون مسک اور ان کے وکیل نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

ٹوئٹر ڈیل مقدمے کی تفتیش

===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: