ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین سے ایک اہم سوال پوچھ لیا

نیویارک(جے ٹی این پی کے) ٹوئٹر صارفین سے ایک اہم سوال

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین سے ایک اہم سوال پوچھ لیا ہے۔

ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز معطل شدہ اکانٹس کی دوبارہ بحالی سے متعلق صارفین کی رائے پوچھی ہے۔

انہوں نے سوال پوچھا کہ کیا ٹوئٹر کو معطل شدہ اکائونٹس کے لیے عام معافی کی پیشکش کرنی چاہیئے،

بشرطیکہ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی نہ کی ہو یا کسی زبردست دھوکا دہی میں ملوث نہ ہوں؟

یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

اس پول کا اختتام ہونے میں ابھی 11 گھنٹے باقی ہیں اور اس وقت تک تمام ٹوئٹر صارفین اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل ایلون مسک نے اسی طرح سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر

اکاونٹ کی بحالی کے لیے بھی ٹوئٹرصارفین کی رائے پوچھی تھی۔

اس پول پر 51.8 فیصد لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ کی بحالی کی حمایت میں

جبکہ 48.2 فیصد لوگوں نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

جبکہ 48.2 فیصد لوگوں نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: