ٹرمپ کی ایف بی آئی کو دھمکیاں، امریکی سینیٹرز کی مذمت

واشنگٹن (جے ٹی این پی کے) ٹرمپ کی ایف بی آئی کو

امریکی سینیٹرز نے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کو دی جانے والی دھمکیوں کی مذمت کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس میں وفاقی ایجنٹس کو دھمکیوں سے متعلق قرار داد منظور کر لی گئی۔

امریکی سینیٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھمکیوں کے پیچھے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اتحادی ہیں۔

چیئرمین جوڈیشری کمیٹی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھمکیاں ناقابلِ قبول ہیں۔

چیئرمین جوڈیشری کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر ایف بی آئی کے چھاپے کے بعد سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

جاپانی وزیر اعظم کے دفتر کے قریب ایک شخص نے خود کو آگ لگالی


جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں وزیراعظم کے دفتر کے قریب ایک شخص نے خود کو آگ لگالی،

اسے بچانے کی کوشش کرنے والا پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ شخص نے سابق وزیراعظم شنزو ابے کی سرکاری تدفین کے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خود کو آگ لگائی۔

رپورٹس کے مطابق آگ لگانے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا، اس کے جسم کا کافی حصہ جل گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے سابق وزیراعظم کی سرکاری تدفین کی مخالفت سے

متعلق خط بھی ملا ہے۔

پولیس، وزیراعظم اور کابینہ آفس نیاس حوالے سے بیان دینے سے منع کردیا۔

واضح رہے کہ جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ابے پر 8 جولائی کو انتخابی ریلی میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا

جس میں سابق جاپانی وزیراعظم ہلاک ہوگئے تھے اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

ٹرمپ کی ایف بی آئی کو

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: