ٹام کروز کی فلم ٹاپ گن کی دنیا بھر میں دھوم، شوٹنگ سے متعلق حیران کن حقائق
نیو یارک (جے ٹی این پی کے نیوز) ٹام کروز کی فلم ٹاپ گن
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کی نئی فلم ” ٹاپ گن ” میورک کو دنیا بھر میں
ریلیز ہوئے آج تیسرا دن ہے، اور اس فلم نے دھوم مچا رکھی ہے۔ فلم کی شوٹنگ سے
متعلق چند ایک ایسے چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے ہیں کہ جنہیں جان پر آپ سب
حیران رہ جائیں گے-
جدید ایف 18 سپر ہورنٹس طیاروں کا فی گھٹنہ کرایہ 23 لاکھ روپے سے زائد
فلم میں چونکہ امریکی بحریہ کے جدید ایف 18 سپر ہورنٹس طیاروں کو استعمال کیا گیا
ہے۔ مگر ان طیاروں تک رسائی چند شرائط کیساتھ ممکن ہوئی جن میں جہاز کا فی گھٹنہ
کرایہ 11 ہزار 374 ڈالرز یعنی ( 23 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ) اور ٹام کروز کو
طیارے کے کنٹرولز چھونے نہ دینا شامل تھا۔ ٹام کروز کی جانب سے اس فلم میں طیارے
کو اڑانے کیلئے متعدد تجاویز بھی پیش کی گئیں مگر پینٹاگون کے قوانین کے تحت غیر
فوجی افراد کو دفاعی اثاثوں کو کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں، اس لئے ان کی تمام تر
تجاویز مسترد کر دی گئیں۔
فلم کیلئے جدید ایف 35 سی طیاروں کی فراہمی کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا
اس حوالے سے پینٹاگون کے انٹرٹینمنٹ میڈیا آفس کے سربراہ گلین رابرٹس نے بتایا کہ
اداکاروں نے ایف 18 پائلٹس کے پیچھے بیٹھ کر اس وقت کام کیا جب انہوں نے طیارے
سے انجیکٹ ہونے اور سمندر میں خود کو بچانے کی تربیت حاصل کر لی۔ انہوں نے کہا
کہ بحریہ کی جانب سے طیاروں، طیارہ بردار بحری بیڑے اور فوجی ٹھکانوں میں فلم
کی شوٹنگ کی اجازت دی گئی حالانکہ اصل ٹاپ گن پائلٹس اس طرح اصولوں کی خلاف
ورزی نہیں کرتے جیسا فلم میں دکھایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم سازوں کو اس طرح کی
کسی فلم کو فلمانے کیلئے سکرپٹ فوجی نظرثانی کیلئے جمع کرانا ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا
کہ ٹاپ گن میورک کیلئے سب سے جدید ایف 35 سی طیاروں کو فراہم کرنے کا مطالبہ کیا
گیا تھا مگر چونکہ یہ سنگل نشست والے طیارے ہیں تو اداکاروں کو ان پر سفر کرنے کی
اجازت نہیں مل سکی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ٹام کروز کی فلم ٹاپ گن ، ٹام کروز کی فلم ٹاپ گن