وی سی زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان مسرور الہٰی بابر کی کھری باتیں

ڈیرہ اسماعیل خان: ابوالمعظم ترابی: وی سی زرعی یونیورسٹی ڈیرہ

Abu Muazzam Turabi

زرعی یونیورسٹی جدید سائنسی تحقیقی خطوط پر چلا رہے ہیں۔ ادارے وسائل کی کمی سے نہیں بدانتظامی سے ناکام ہوتے ہیں۔ سرکاری پیسہ قومی امانت، اسے دیانتداری اور ایمانداری سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ بہتر انتظامی اقدامات کے باعث بچت ہو رہی ہے۔ دو برسوں کے دوران چار سو ملین روپے میں سے تنخواہیں ادا کرنے اور ضروریات پوری کرنے کے بعد بھی بھاری رقوم فاضل ہیں۔

وی سی زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان مسرور الہٰی بابر کی کھری باتیں

فی الوقت عملے کو تنخواہیں نہیں اعزازیہ دے رہے ہیں

ان خیالات کا اظہار زرعی یونیورسٹی ڈیرہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور الہی بابر نے قریشی موڑ پر واقع کیمپس میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کو چھ سو ملین روپے ملنے تھے جن میں سے چار سو ملین مل چکے ہیں،

یہ رقم اڑائی، نہ ہی بے دریغ بھرتیاں کیں بلکہ کفایت شعاری کر کے پیسہ بچا رہے ہیں۔

عملے کی تنخواہیں تو نہیں البتہ فی الوقت اعزازیہ دے رہے ہیں اور وہ بھی بے حد کم ہے۔

گومل یونیورسٹی میں زرعی یونیورسٹی کی عمارت کی تعمیر جاری، سی اینڈ ڈبلیو کو 2600 ملین روپے براہ راست جاری کیے گئے ہیں ان سے یونیورسٹی انتظامیہ کا واسطہ نہیں۔

ادارہ قائم کرنا، تعلیم دینا مشکل نہیں، بہتر بنانا مشکل

انہوں نے کہا کہ ادارہ قائم کرنا اور تعلیم دینا مشکل نہیں البتہ

بہتر ادارہ بنانا اور معیاری تعلیم دینا مشکل کام ہے اور ہم نے

مشکل راستہ چنا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے دو گریجویٹ

اور آٹھ انڈر گریجویٹ پروگراموں کی منظوری دے دی ہے۔

ہم نے سمسٹر سسٹم اور جدید طریقہ تدریس یقینی بنایا ہے۔

طلبہ کو حقیقی کتب کی جانب متوجہ کیا اور ان کے میرٹ

معیار تعلیم میں کوئی امتیاز روا نہیں رکھا جا رہا۔ ویٹرنری

اور ایم ایل ٹی پروگراموں کی منظوری لینا بے حد دشوار کام تھا جس میں ہم جلد کامیاب ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ لیب بنائی، گاڑیاں اور فرنیچر خرہدا، بی ایس ایل لیب قائم کی اور کھجوروں کیلئے پروسیسنگ پلانٹ نصب کیا ہے جس سے مقامی لوگ فائدہ اٹھائیں۔

گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے پر کام جاری

پی سی ون اکتوبر 21 میں منظور کروایا۔ صوبائی حکومت نے تین اعشاریہ ایک ملین روپے کا منصوبہ دیا۔

گومل یونیورسٹی کی اراضی دی جہاں عمارت کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

فی الحال تین مقامات پر کرائے کی عمارتوں میں یونیورسٹی فعال ہے۔

نصاب کیساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی جاری پیں۔ سنڈیکیٹ کے دس اور سینٹ کے دو اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔

زرعی تحقیقاتی ادارے کیساتھ مل کر گندم کی تیسری ورائٹی پر کام کر رہے ہیں تاکہ فی ایکڑ اوسط پیداواری اضافہ کیا جا سکے۔

میرے خلاف کبھی آڈٹ پیرا بنا نہ کوئی الزام ہے

سرکاری پیسہ امانت ہے۔ روٹی اپنی کھاتا اور چائے بھی اپنی پیتا ہوں۔ میرے خلاف کبھی آڈٹ پیرا نہیں بنا نہ کوئی الزام ہے۔

قائم مقام گورنر و سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی تشریف لائے تو سب سے بڑا تمغہ اپنے خاکروب کو دلوایا جو ماحول کو صاف ستھرا رکھے ہوئے ہے۔

ادارے کی کامیابی کیلئے میڈیا کا تعاون درکار ہے

ادارے کی کامیابی، استحکام، مضبوطی، بقا و سلامتی کی خاطر میڈیا کا تعاون چاہیے۔

آخر میں بی ایس فاریسٹری کے طالبعلم بلال خان اور

طالبہ کائنات نے ادارے میں سہولیات کی فراہمی، جدید

معیاری تحقیقی تعلیم و تدریس اور نظم و ضبط کی تعریف

کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فارغ التحصیل ہو کر جدید سائنسی علمی، تحقیقی اور بہتر و معیاری خدمات سرانجام دے سکیں گے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

وی سی زرعی یونیورسٹی ڈیرہ ، وی سی زرعی یونیورسٹی ڈیرہ ، وی سی زرعی یونیورسٹی ڈیرہ ، وی سی زرعی یونیورسٹی ڈیرہ

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

= — = تعلیم سے متعلق مزید خبریں (== پڑھیں ==)

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: