ویمن یونیورسٹی ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کی طالبات سیلاب زدگان کی مدد کے لئے سوات پہنچ گئیں

اہم خبر/ ویمن یونیورسٹی ڈیزاسٹر منیجمنٹ

ویمن یونیورسٹی صوابی کے ڈیزازٹر مینجمنٹ سیل اور گرین یوتھ موومنٹ کے اشتراک سے طالبات نے سوات میں سیلاب زدگان کو یونیورسٹی کی جانب سے عطیات تقسیم کئے

یہ نیوز پڑھنے کیلئے فوٹو پر کلک کریں / خواتین کو بااختیار بنانا ہمارا ہدف، ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی

وائس چانسلر شاہانہ عروج کاظمی نے اپنے ہاتھوں سے سامان تقسیم کیا

اس موقع پر یونیورسٹی کے وفد کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے کی اور شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر خالق جان بھی موجود تھے۔ ویمن یونیورسٹی صوابی کے اساتذہ اور طالبات نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کیا اور سیلاب زدگان میں امداد تقسیم کئے۔

ویمن یونیورسٹی صوابی دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کے ساتھ ہے، وائس چانسلر

ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث رونما ہونے والی ایسی ناگہانی آفت کا سامنا کرنا پڑا ہے جس سے ایک بڑا انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے جس کے لئے معاشرے کے تمام طبقوں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں آنے حالیہ سیلاب صدی کی سب سے بڑی آفت ہے جس سے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے، کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں، 1700 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں فصلیں تباہ ہو گئیں، مویشی بہہ گئے ہیں جبکہ وسیع پیمانے پر زیر کاشت اراضی تباہ ہو گئی ہے۔

اس سے جہاں لوگوں کاذریعہ معاش ختم ہوگیا وہاں غذائی عدم تحفظ کی صورتحال پیدا ہونے کا بھی خطرہ ہے۔

متاثرہ علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کےباعث بیماریاں پھیلنے کے پیش نظرصحت کا بحران بھی پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

اس موقع پر سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرحسن شیر نےویمن یونیورسٹی صوابی کے پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے کہاہے

کہ ویمن یونیورسٹی کی طالبات کا جذبہ قابل تقلید ہے ،

تمام جامعات کے طلبہ کو آگے آکر سیلاب زدگان کی مدد میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ہمارے خیبرپختونخوا کے بیورو چیف سے رابطہ کرنیکے لئے وٹس ایپ بٹن کا استعمال کیجیے شکریہ

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

ویمن یونیورسٹی ڈیزاسٹر منیجمنٹ

= — = تعلیم سے متعلق مزید خبریں (== پڑھیں ==)

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: