پاکستانتازہ ترینتعلیمخیبر پختونخوا

ویلفیئر سوسائٹی گورنمنٹ کالج ڈیرہ کی سالانہ تقریب کا احوال، تصویری جھلکیاں

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

ڈیرہ اسماعیل خان: نمائندہ خصوصی: ویلفیئر سوسائٹی گورنمنٹ کالج ڈیرہ

ویلفیئر سوسائٹی گورنمنٹ کالج ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام شعبہ انگریزی کے ہال میں سالانہ تقریب بسلسلہ حوصلہ افزائی برائے رضاکار پروفیسر صاحبان و طلبہ کا انعقاد کیا گیا۔ مہمانان گرامی میں ریڈیو پاکستان کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر نیوز و سرہرست ارباب دانش فورم گلزار احمد، فرحت اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی عمر سقف خٹک شامل تھے۔

مسرت و شادمانی ہے سوسائٹی کا ننھا پودا تناور درخت بن چکا ہے، گلزار احمد

گلزار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسرت و شادمانی کا موقع ہے کہ سوسائٹی کا ننھا پودا

تن آور درخت بن چکا ہے۔ امید ہے آج ہزاروں روپے عطیات جمع کرنیوالی تنظیم کل لاکھوں روپے

اکٹھے کر سکے گی۔ فرحت اللہ نے کہا کہ ہر معلم اپنے شاگرد کو بہتر معلم دیکھنا چاہتا ہے تاکہ وہ

مستقبل میں ان کے جانشین کا کردار ادا کرے۔ طلبہ اپنے معلمین سے اسائنمنٹ لیکر ان پر کام کریں۔

وہ بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ طلبہ اپنا حق لینے کا ہنر سیکھیں۔ ہمارا محکمہ بھرپور تعاون کریگا۔

نیکی و معاونت صرف اللہ کی رضا کیلئے کی جائے، عمر سقف

عمر سقف نے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا نیکی و معاونت صرف اللہ کی رضا کیلئے کی جائے۔

یہ بہت بڑا کام ہے۔ کوئی حوصلہ شکنی کرے تو توجہ نہ دیں اور نظر انداز کر دیں۔ انہوں نے مشورہ

دیا کہ دیگر متعلقہ سرکاری محکموں سے بھی روابط استوار کریں اور تحریری رپورٹ شایع کر کے

سرکاری محکموں کیساتھ اس کا اشتراک کریں۔

مدد و معاونت کا صلہ اللہ ہی بہتر طور پر دے سکتا ہے، پرنسپل کالج ڈاکٹر نذیر احمد

کالج کے پرنسپل ڈاکٹر نذیر احمد نے کہا کہ مدد و معاونت کا صلہ اللہ ہی بہتر طور پر دے سکتا ہے۔

قرآن کریم میں بارہا مقامات پر اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا حکم دیا ہے اور فرمایا گیا ہے کہ اللہ کے

راستے میں صرف کرنے سے مال کم نہیں ہوتا بلکہ بڑھتا ہے۔ اپنے لیے تو سبھی جیتے ہیں مگر اصل

زندگی دوسروں کیلئے جینا ہے۔ انہوں نے سوسائٹی کیلئے دس ہزار روپے عطیہ دینے کا اعلان بھی کیا۔

شعبہ سیاسیات کے چیئرمین و سوسائٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر فخر گیلانی نے مہمانوں کو خوش

آمدید کہا اور کالج کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کالج ہذا کے طلبہ اعلی تعلیم حاصل کر چکے

اور اعلی عہدوں پر فائز ہیں۔ ویلفیئر سوسائٹی کے قیام کا مقصد ایسے طلبہ کی مالی مدد و معاونت ہے

جو باصلاحیت و لائق فائق ہوتے ہیں مگر غربت کے سبب مالی اخراجات پورے نہیں کر سکتے۔ ایسی

بھی مثالیں ہیں کہ ایک طالبعلم نے ایک سال بعد لی گئی معاونت یہ بتا کر لوٹا دی کہ وہ ضرورتمند تھا

مگر اب نہیں لہذا واپس کی گئی رقم کسی اور ضرورتمند طالبعلم کو دے دی جائے۔

سوسائٹی کے رضا کاروں میں اسناد، طلبہ میں وظائف کی تقسیم

مسمات فاطمہ نے کہا کہ ویلفیئر سوسائٹی کی بنیاد شعبہ سیاسیات میں رکھی گئی۔ انہوں نے سوسائٹی

کی آمدن و اخراجات کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے معاونت حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد بھی بتائی۔

حافظ محمد رمضان نے تلاوت قرآن کریم کی سعادت حاصل کی، احمد سعید نے ہدیہ عقیدت بخدمت

حضور سرور کون و مکاں صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پیش کیا۔ نقابت کے فرائض ذوالقرنین حیدر اور

مسمات ملائکہ نے ادا کیے۔ اس موقع پر سوسائٹی کے رضاکار طلبہ کو اعزازات و اسناد، جب کہ

ضرورتمند طلبہ میں وظائف بھی تقسیم کیے گئے۔ پرنسپل ڈاکٹر نذیر اور رضاکار پروفیسر صاحبان

سمیت مہمانوں کو شیلڈز اور اسناد دی گئیں۔ صاحبزادہ فقیر شیر محمد اور بشیر سیمآب نے خصوصی

شرکت کی۔ آخر میں پرنسپل ڈاکٹر نذیر احمد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

ویلفیئر سوسائٹی گورنمنٹ کالج ڈیرہ ، ویلفیئر سوسائٹی گورنمنٹ کالج ڈیرہ ، ویلفیئر سوسائٹی گورنمنٹ کالج ڈیرہ

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

= — = تعلیم سے متعلق مزید خبریں (== پڑھیں ==)

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے