ویسٹ انڈیزدوسرا ٹی 20بھی ہار گیا، پاکستان نے سیریز جیت لی

ویسٹ انڈیز ہار گیا

کراچی (جے ٹی این پی کے) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 9 رنز سے شکست دیکر 3 میچز کی سیریز کی میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 173رنز کا ہدف دیدیا۔کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈ یز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر172رنز بنائے، محمد رضوان 38 اور افتخار احمد 32 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ پاکستان ٹیم کا آغاز دوسرے میچ میں بھی اچھا نہ رہا اور کپتان بابر اعظم7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 38 رنز پرگری جب فخر زمان 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔2 وکٹیں گرنے کے بعد رضوان اور حیدر علی نے ٹیم کا سکور 86 رنز تک پہنچایا تو رضوان 38 رنز بناکرکیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ حیدر علی بھی 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 111 رنز پرگری جب محمد نواز صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ آصف علی بھی کوئی خاطر خواہ سکور نہ بناسکے اور 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے علاوہ آخری اوورز میں افتخار احمد اور شاداب خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز تک پہنچایا۔

محمد افتخار 19 گیندوں پر 32 رنز بناکر آؤٹ، جبکہ شادا ب 12 گیندوں پر 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوڈین اسمتھ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عقیل حسین،اوشن تھومس ،روماریو اور والش نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی تھی۔


ویسٹ انڈیز ہار گیا

کورونا سے مزید 6اموات، کراچی میں اومیکرون کیس کی تصدیق ہوگئی

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: