پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست

ملتان (جے ٹی این پی کے) ویسٹ انڈیز ون ڈے میں شکست

پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 120

رنز سے شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 276 رنز کا ہدف دیا گیا

جمعہ کو ملتا ن کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس

جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 275 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 276 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم 33 ویں

اوور میں 155 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، اس طرح پاکستان نے دوسرا میچ 120 رنز کے بڑے

مارجن سے جیت کر سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

سپنر محمد نواز نے ویسٹ انڈیز کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

پاکستان کی جانب سے شاندار بالنگ کرتے ہوئے سپنر محمد نواز نے ویسٹ انڈیز کے 4

کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ان کے علاوہ محمد وسیم نے 3 اور لیگ اسپنر شاداب

خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں، پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر

شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 77 رنز بنائے۔نوجوان بلے باز امام الحق نے بھی گزشتہ میچ

کی زبردست فارم اور کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے آبائی شہر میں کھیلے جانیوالے

میچ میں 72 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا

اس کے علاوہ خوشدل شاہ اور شاداب خان نے 22، 22 رنز بنائے تھے۔پاکستانی اوپنر فخرزمان

17 اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 15 رنز بناکر آٹ ہوئے۔محمد وسیم 17 اور شاہین آفریدی

15 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا

جبکہ الزاری جوزف اور اینڈرسن فلپ نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پہلے میچ میں پاکستان نے 306 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا

یاد رہے کہ دو روز قبل کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 306 رنز کا پہاڑ

جیسا ہدف کامیابی سے حاصل کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 12 جون

کو کھیلا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز ون ڈے میں شکست

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: