اسلام آبادپاکستانتازہ ترین

سیاسی جماعت میں شمولیت کے بعد ووٹ اجتماعی حق تصورکیا جاتا ہے، سپریم کورٹ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) ووٹ اجتماعی حق تصور

سیاسی جماعتوں کے ممکنہ تصادم کے خلاف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت میں عدالت نے کہا ہے کہ

آرٹیکل 95کے تحت ووٹ کا حق سیاسی جماعت کا ہوتا ہے جس کے تحت رکن کے انفرادی ووٹ کی حیثیت نہیں،

سیاسی جماعت میں شمولیت کے بعد اجتماعی حق تصور کیا جاتا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ

عدالت کو دیکھنا ہے کہ کسی ایونٹ کی وجہ سے کوئی ووٹ ڈالنے سے محروم نہ ہو،

ووٹ ڈالنا ارکان کا آئینی حق ہے، بہتر ہوگا کہ اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے،

عدالت نے دیکھنا ہے کہ کسی کے حقوق متاثر نہ ہوں،

سیاسی عمل میں مداخلت نہیں کریں گے،

سپریم کورٹ نے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہوتا ہے،

عدالت ابھی تک اسمبلی کارروائی میں مداخلت پر قائل نہیں ہوئی،

سیاسی جماعتیں اپنی سیاسی طاقت پارلیمنٹ میں ظاہر کریں،

سیاسی جماعتیں بتائیں وہ کیا چاہتی ہیں، پولیس کسی رکن اسمبلی پر ہاتھ نہیں اٹھا سکتی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ رکن اسمبلی قانون توڑے گا تو پولیس بھی ایکشن لے گی،

عدالت نے سیاسی قیادت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنا ہے تاکہ جمہوریت چلتی رہے۔

اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کروائی کہ اسمبلی اجلاس کے موقع پر کوئی جتھہ اسمبلی کے باہر نہیں ہوگا،

کسی رکن اسمبلی کو ہجوم کے ذریعے نہیں روکا جائے گا،

کئی سیاسی جماعتوں نے بیانات دیے ہیں، پولیس اور متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کررہے ہیں،

عوام کو اسمبلی اجلاس کے موقع پر ریڈزون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ووٹ اجتماعی حق تصور

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے