بین الاقوامیتازہ ترین

کیوی سپریم کورٹ کا ووٹنگ کی عمر 16سال کرنے پر پارلیمنٹ اجلاس طلب کرنے کا حکم

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

ویلنگٹن (جے ٹی این پی کے) ووٹنگ کی عمر 16سال کرنے
نیوزی لینڈ کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ حق رائے دہی استعمال کرنے کی موجودہ عمر امتیازی ہے،
کیوی عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں ووٹ ڈالنے کیلئے عمر کی حد کم کرنے پر مباحثہ کیا جائے۔
ایک وکلا تنظیم نے 2020 میں یہ درخواست دائر کی تھی کہ ملک میں ووٹ ڈالنے کے لیے عمر کی حد 18 سے کم کرکے 16 سال کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : باقاعدگی سے قیلولہ کرنا بلند فشار خون اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ ووٹ ڈالنے کے لیے 18 برس کی شرط ہونا ملک کے ضابطہ حقوق سے متضاد ہے۔
وکلا تنظیم کا کہنا ہے کہ 16 سال کے شہری جب گاڑی چلا سکتے ہیں،

ملازمت کرسکتے ہیں، ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہیں تو ووٹ کیوں نہیں دے سکتے؟
وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے قانونی مسودہ تیار کرکے پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بذات خود ووٹنگ کے لیے عمر کی حد کم کرنے کے حق میں ہوں ،
تاہم اس مسودے کو پارلیمنٹ سے 75 فیصد حمایت حاصل ہونا ضروری ہے۔

ووٹنگ کی عمر 16سال کرنے

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے