وقار یونس محمد حسنین کے حق میں بول پڑے

وقار محمد حسنین کے حق میں

لاہور (جے ٹی این پی کے) سابق باؤلنگ کوچ وقار یونس محمد حسنین کے حق میں بول پڑے۔اپنے

بیان میں سابق باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ اپنی کوچنگ کے 2 سال میں محمد حسنین کے

ایکشن کا کوئی مسئلہ نہیں دیکھا اور میرے خیال میں ہمیں اس کوچ کو کہنا چاہیے کہ محمد حسنین

کا ایکشن ٹھیک کرنے میں مدد کرے جنہوں نے اعتراض اٹھایا ہے۔نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلر

محمد حسنین کے مشکوک بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہو گیا، جس کی رپورٹ دو ہفتے بعد جاری کی

جائے گی۔ سڈنی تھنڈرز اور سڈنی سکسرز کے 15جنوری کو ہونے والے میچ میں امپائرز نے فاسٹ

باؤلر محمد حسنین کا ایکشن رپورٹ کیا تھا۔محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کا لاہور میں آئی سی

سی کی بائیو مکینکس لیبارٹری میں معائنہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کی رپورٹ 14 روز بعد

جاری کی جائے گی۔کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں 155 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے

گیند کرنے والے 21 سالہ محمد حسنین نے رواں برس بگ بیش لیگ میں ڈیبیو کیا تھا۔محمد حسنین

نے سڈنی تھنڈرز کی جانب سے 5 میچز کھیلے اور 7 وکٹیں حاصل کیں، وہ بگ بیش لیگ کی تاریخ

میں 3 وکٹ میڈن ڈیبیو اوور کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: