پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز,وسیم اکرم خالی سٹیڈیم دیکھ کر افسردہ

وسیم اکرم خالی سٹیڈیم

کراچی (جے ٹی این پی کے) سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے کراچی والوں کی پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز میں عدم دلچسپی پر افسردگی کا اظہار کیا ہے ۔

وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کی پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز مں عدم دلچسپی پر کہا کہ کراچی میں ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اسٹیڈیم خالی دیکھ کر ناقابلِ یقین حد تک افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر گزشتہ ماہ میں پاکستان ٹیم کی شاندار کارکردگی کے باوجود اسٹیڈیم خالی دیکھنا شدید دْکھ کی بات ہے۔ وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں سوال کیا کہ مجھے پورا یقین ہے اور میں جانتا ہوں کہ عوام کہاں ہیں لیکن میں آپ سے سننا چاہتا ہوں!

بتائیں شائقینِ کرکٹ کہاں ہیں؟خیال رہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی دکھائی نہیں دی جبکہ میچ کے لیے سو فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آ نے کی اجازت ہے۔

پیر کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیلا گیا جس میں پاکستان کی ٹیم نے 63 رنز سے فتح سمیٹی۔

وسیم اکرم خالی سٹیڈیم

کورونا سے مزید 6اموات، کراچی میں اومیکرون کیس کی تصدیق ہوگئی

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: