تازہ ترینکھیل و کھلاڑی

وسیم اکرم بھی کورونا کا شکار ، مداحوں سے دعا کی اپیل

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

کراچی (جے ٹی این پی کے) وسیم اکرم بھی کورونا کا شکار

سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس

ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے کورونا رپورٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

 

وسیم اکرم کے مطابق طبیعت بہتر ہے، مکمل پروٹوکولز کا خیال رکھ رہا ہوں۔صدر کراچی کنگز نے اپنی گفتگو

میں نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ انھیں

دعاؤں میں یاد رکھیں، جلد میدان میں ہوں گا۔

پشاور زلمی کے مزید دو کھلاڑیوں کو کورونا ہو گیا

 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور حیدر علی کا کورونا ٹیسٹ

مثبت آگیا۔یاد رہے کہ پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔

اس دوران ایونٹ کا پہلا مرحلہ کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں شرکت کے لیے نیشنل اور انٹرنیشنل

کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا ایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گ

ے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پشاور زلمی کے 2 دیگر کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے

کی تصدیق کی تھی۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کورونا

ٹیسٹ مثبت آیا۔دوسری جانب کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے