وزیر اعظم ہائوس کا ڈیٹا لیک، تحقیقات کیلئےجے آئی ٹی بنا دی گئی

اسلام آبا د(جے ٹی این پی کے) وزیراعظم ہائوس کا ڈیٹا لیک

وزیراعظم ہائوس سے اہم ڈیٹا لیک کرنے کے معاملے پر وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی،

جے آئی ٹی میں حساس اداروں کا ایک نمائندہ شامل ہو گا، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ کیسے آئی ٹی ڈیٹا ہیک کیا گیا،

جے آئی ٹیم کو اختیار ہو گا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس کے عملے کو شامل تفتیش کرے،

وزیر اعظم ہاؤس میں ڈیوائسز لگائی گئیں یا موبائل سے ریکارڈنگ کی گئی اس پر بھی تحقیقات ہوں گی،

تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی کہ واقعہ کے وقت کون کون افسر وزیر اعظم ہائوس میں موجودتھا،

وزیراعظم سیکرٹریٹ میں مامور گزشتہ چھ ماہ سے سپیشل برانچ کے اہلکاروں سے بھی تحقیقات ہوں گی،

وزیراعظم ہاؤس اور پی ایم آفس پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی۔

جے آئی ٹی کو ایف آئی اے سمیت دیگر سکیورٹی اداروں سے مدد لینے کے اختیارات بھی دیئے گئے ہیں ،

جے آئی ٹی ایک مفصل رپورٹ تیار کر کے وزارت داخلہ کو بھجوائے گی اور اس حساس معاملے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی سفارش بھی کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا احتجاج

دوسری طرف وزیراعظم ہاؤس سمیت اہم مقامات سے خفیہ ریکارڈنگ کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کوطلب کرلیا۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیاہے،

اجلاس میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔

آئی بی اور آئی ایس آئی کے سربراہان خفیہ ریکارڈنگز کے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کو بریف کریں گے۔

اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ بھی شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں آڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد پی ایم ہاؤس کی سکیورٹی کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔
وزیراعظم ہائوس کا ڈیٹا لیک

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: