وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ
وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ
اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی طر ف سے جاری کردہ
بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے
ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم
نے استقبال کیا۔آئی ایس آئی سیکرٹریٹ میں اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ملکی سلامتی،
افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں خطے میں در پیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے
دوران وزیر اعظم نے قومی سلامتی استحکام اور خوشحالی کیلئے آئی ایس آئی کی کوششوں کو
سراہا جبکہ وزیراعظم نے پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے کی جانیوالی پیشہ ورانہ
تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔ وزیراعظم عمران خان سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل
ظہیر احمد بابر کی ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق
وزیرِاعظم عمران خان سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی ملاقات ہوئی
ہے۔ ملاقات میں ملک کی فضائی حدود کے دفا ع سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت
کارروائی کی جائے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک میں کھاد کی طلب اور رسد کا
جائزہ اجلاس ہوا، جس میں بریفنگ دی گئی کہ گزشتہ ہفتے اوسطاً 19,000 میٹرک ٹن فی دن کھاد کی
فراہمی کو یقینی بنایا گیا، انسداد سمگلنگ میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صوبائی
حکومتوں نے یوریا کے 92,845 تھیلے ضبط کیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا منافع
خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیساتھ کوئی نرمی نہ کی جائے، ملک میں اشیائے ضروریہ کی کوئی
کمی نہیں ، کھاد کی ذخیرہ اندوزی ربیع سیزن کیلئے فصل کی پیداوار کو بری طرح متاثر کر سکتی
ہے، کھاد کی کسانوں کو منا سب فراہمی کیلئے انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ تحریک انصاف
کی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار کسان دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں، کسان پاکستان کی
معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، یوریا کی قلت سے متعلق افواہوں کو دور کرنے
کیلئے موثر عوامی آگاہی مہم چلائی جائے۔
وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ
<a href=”https://twitter.com/jtnonline1″>قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں</a>